مغربی اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی پورکاجی کوتوالی پولیس نے بھارتیہ کسان یونین بھانو گٹ کے گیارہ کسان رہنماؤں پر تھانے میں پولیس پر کسان تنظیم کا دباؤ بناکر ہنگامہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تو وہی 6 لوگوں پر 151 کی کاروائی کی۔پولیس نے جن پانچ لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا ہے ان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں کئی سنگین مقدمے درج ہیں۔پولیس نے ان رہنماؤں کے قبضے سے تین بڑی گاڑی اور ہوٹر برآمد کیے ہیں۔ Police Arrest Farmer Leaders in Muzaffarnagar
دراصل معاملہ پورکاجی کوتوالی کا ہے، جہاں پرکاجی کوتوالی میں بھارتیہ کسان یونین بھانو گٹ کے درجنوں رہنما گاڑیوں کے ساتھ تھانے پہنچے۔ جیسے ہی وہ کوتوالی پہنچے، کسان لیڈروں نے کسان تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے پورکاجی کوتوالی میں درج مقدمہ ختم کرنے کی بات کرتے ہوئے پولس کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور ہنگامہ کرنے لگے ۔ اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بھارتیہ کسان یونین بھانو سنگٹھن کے ضلع صدر بلرام ٹھاکر، شمشاد، اسلم، ارون کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پانچ کسان رہنماؤں کو گرفتار کیا اور آئی پی سی کی دفعہ 147,149,332,353,182 کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
وہیں پولیس نے اس معاملے میں 6 دیگر کسان کارکنوں کو بھی گرفتار کیا اور 151 میں چالان کیا۔ پولیس نے گرفتار کسان تنظیم کے رہنماؤں سے 3 گاڑیاں ضبط کیں اور تینوں گاڑیوں پر لگے ہوٹر بھی ضبط کر لیے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے کسان تنظیم کے رہنما تنظیم کی آڑ میں مجرمانہ کام کرتے تھے اور ان پانچوں کے خلاف مختلف علاقوں کے 14 سے زائد تھانوں میں رنگدار خوری اور دیگر مقدمات درج ہیں۔