ETV Bharat / state

امروہہ ایم ایل اے پر وقف املاک کو خرد برد کرنے کا الزام - اردو نیوز اترپردیش

شیعہ سنی علماء فرنٹ کے جنرل سیکریٹری علامہ حبیب حیدر نے سماج وادی پارٹی کے قومی سیکریٹری جاوید عبدی اور امروہہ کے ایم ایل اے محبوب علی پر وقف املاک کو خرد برد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

allama habib haider
علامہ حبیب حیدر
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 9:01 PM IST

ریاست اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہوئے شیعہ سنی علماء فرنٹ کے جنرل سیکریٹری حبیب حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، 'سماج وادی پارٹی کی حکومت میں دو لاکھ کروڑ مالیت کی شیعہ وقف املاک میں تقریباً 10 ہزار کروڑ کا ایک بڑا گھوٹالہ ہوا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس کی وجہ سے وقف املاک پر قبضہ کرنے والے رہنماؤں کے خلاف انہوں نے ایک زوردار مہم چلائی تھی، جس کی وجہ سے متعدد علمائے کرام پر بھی لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔ لیکن موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے ان کے مطالبہ قبول کرتے ہوئے وقف ملقیت خرد برد کا معاملہ سی بی آئی کے حوالے کر دیا۔

جس کی وجہ سے سی بی آئی نے اتر پردیش کے سابق شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے بھی خلاف دو مقدمات درج کیے ہیں۔'

علامہ حبیب حیدر نے امروہہ کے ایم ایل اے اور سابق کابینہ وزیر محبوب علی پر بھی الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ، 'اتر پردیش میں شیعہ وقف کی قریب دو لاکھ کروڑ جائیدادیں ہیں، جس میں تقریباً 10 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: یہ تاریخی عمارت کیوں صرف چار منزلہ ہی تعمیر ہوسکی؟

جن میں سے سماج وادی پارٹی حکومت کے سابق کابینہ وزیر اعظم خان جیل میں ہیں۔ امروہہ کے ایم ایل اے اور سابق کابینہ وزیر محبوب علی کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے قومی سیکریٹری جاوید عبدی نے بھی وقف املاک کو خرد برد کرنے کا کام کیا ہے، جس کی جانچ کی ضرورت ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.