ETV Bharat / state

ہورڈنگز معاملہ: الہ آباد ہائی کورٹ میں آج ہوگی سماعت - لکھنئو مظاہرین پر سماعت

لکھنئو کی شاہراہوں پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 55 لوگوں کے نام و پتے کے ساتھ ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔ یوپی حکومت نے ان مظاہرین کے خلاف کاروائی کرنے اور املاک کی تلافی کے لیے معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا تھا۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور آج اتوار کے دن تعطیل ہونے کے باوجود سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لکھنئو:الہ آباد ہائی کورٹ تعطیل کے دن بھی کرے گی سماعت

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 8:32 AM IST

Updated : Mar 8, 2020, 12:59 PM IST

الٰہ آباد ہائی کورٹ آج اتوار کے دن تعطیل ہونے کے باوجود آج سہ پہر3 بجے سماعت کرے گی، سماعت مظاہرین کے نام وپتہ کے ساتھ ہورڈنگز لگانے کے تعلق سے کی جائے گی۔

ہورڈنگز معاملہ: الہ آباد ہائی کورٹ میں آج ہوگی سماعت

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند ماتھر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اتوار کو اس معاملے پر سماعت کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتوار کو عدالتوں میں چھٹیاں ہوتی ہیں، کوئی کاروائی نہیں ہوتی، لیکن ان سب کے باوجود آج الہ آباد ہائی کورٹ میں مظاہرین کے نام لکھنئو شہر کی سڑکوں پر چسپاں کیے جانے کے تعلق سے سماعت کی جائے گی۔

دسمبر 2019 میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے مابین تصادم میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کے نقصانات کی بھی اطلاع تھی۔

تصادم میں سرکاری املاک کے ضائع ہونے پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام مظاہرین کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور سرکاری املاک کی تلافی کے لیے 55 مظاہرین کے نام و پتے کے ساتھ لکھنئو کی شاہراہوں پر بینرز چسپاں کرائے تھے۔

مزید پڑھیں:عالمی یوم خواتین شاہین باغ خواتین کے نام

واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل بھی سرکاری املاک کے نقصانات کا معاوضہ وصول کرنے پر یوپی حکومت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

Last Updated : Mar 8, 2020, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.