ETV Bharat / state

Allahabad High Court on Noida CEO: نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

author img

By

Published : May 6, 2022, 11:03 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ نے ریتو مہیشوری کو خود عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ آج جب اس معاملے کی سماعت ہوئی تو مہیشوری حاضر نہیں ہوئیں۔ اس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عدالت نے سی ای او کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ Allahabad High Court on Noida CEO

نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او کو پولیس تحویل میں عدالت میں حاضر ہونے کا حکم

اترپردیش نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش نہ ہونا بہت بڑی مصیبت بن گئی ہے۔ ایک معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ریتو مہیشوری کو پولیس تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہی نہیں، الہ آباد ہائی کورٹ کی بنچ نے اس حکم کی تعمیل کرانے کی ذمہ داری گوتم بدھ نگر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کو سونپی ہے۔ Allahabad High Court issues non-bailable warrant against NOIDA CEO Ritu Maheshwari

نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تحویل اراضی معاملے میں سپریم کورٹ میں مقدمہ ہارنے کے باوجود عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی، جس کے خلاف کسان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس پر پریاگ راج ہائی کورٹ نے ریتو مہیشوری کو خود عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ آج جب اس معاملے کی سماعت ہوئی تو مہیشوری حاضر نہیں ہوئیں۔ اس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عدالت نے سی ای او کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jaipur Double Murder Case: دو بھائیوں کے قتل معاملے میں پانچ ملزمین گرفتار

نوئیڈا کے سیکٹر-82 میں، اتھارٹی نے 30 نومبر 1989 اور 16 جون 1990 کو 'ارجینسی کلوز، کے تحت زمین حاصل کی تھی، جسے زمین کی مالک منورما کچھل نے چیلنج کیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے 19 دسمبر 2016 کو منورما کی سال 1990 میں دائر درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ ہائی کورٹ نے 'ارجینسی کلاز' کے تحت کی گئی اراضی کے حصول کو منسوخ کر دیا تھا۔ منورما کچھل کو نئے اراضی حصول قانون کے تحت سرکل ریٹ سے دوگنا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہر پٹیشن پر 5-5 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ لگاتے ہوئے اتھارٹی کو معاوضہ دینے کا حکم دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.