ETV Bharat / state

Carbon Dating of Gyanvapi گیانواپی معاملے میں اے ایس آئی کو مبینہ 'شیولنگ' کی کاربن ڈیٹنگ کی اجازت

وارانسی کی گیانواپی مسجد معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو کیمپس میں پائے جانے والے مبینہ 'شیولنگ' کی کاربن ڈیٹنگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ تاہم ڈھانچے کو کوئی نقصان نہ پہنچانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

گیانواپی معاملے میں اے ایس آئی کو مبینہ 'شیولنگ' کی کاربن ڈیٹنگ کی اجازت

author img

By

Published : May 12, 2023, 6:13 PM IST

بنارس: گیانواپی مسجد کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو کیمپس میں پائے جانے والے مبینہ 'شیولنگ' کی کاربن ڈیٹنگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس سے قبل وارانسی کی ضلع عدالت نے کاربن ڈیٹنگ کی مانگ سے متعلق عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ کمیشننگ کی کارروائی گزشتہ سال گیانواپی کیمپس میں کی گئی تھی۔ اس دوران 16 مئی 2022 کو کیمپس میں ایک مبینہ 'شیولنگ' پایا گیا، جس کے لیے اے ایس آئی سے سائنسی سروے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی کیمپس میں سروے کے دوران پائے جانے والے مبینہ شیو لنگ کے کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ اور سائنسی سروے کے لیے دائر عرضی کو قبول کرتے ہوئے اے ایس آئی کو حکم دیا ہے کہ مبینہ شیولنگ کو نقصان پہنچائے بغیر اس کا کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ کرائے۔ ہائی کورٹ نے وارانسی عدالت کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔یہ حکم جسٹس اروند کمار مشرا نے لکشمی دیوی اور دیگر کی عرضی پر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Carbon Dating of Gyanwapi گیانواپی کیس مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کامطالبہ مسترد

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایم سی چترویدی اور چیف پرمننٹ ایڈوکیٹ بپن بہاری پانڈے نے اس عرضی پر ریاستی حکومت کی طرف سے حمایت کی۔ ایڈوکیٹ ہری شنکر جین، وشنو شنکر جین اور گیانواپی مسجد کی جانب سے ایس ایف اے نقوی نے عرضی پیش کی۔ عدالت نے مرکزی حکومت کے وکیل منوج کمار سنگھ سے پوچھا تھا کہ کیا مبینہ شیولنگ کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن ڈیٹنگ کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ اس تحقیقات سے مبینہ شیولنگ کی عمر کا پتہ چل جائے گا۔ اے ایس آئی نے کہا کہ مبینہ شیولنگ کا کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ بغیر کسی نقصان کے کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.