اس رپورٹ کے بعد ضلع انتظامیہ اور خاص طور پر محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔ سیزفائر کمپنی میں ملازم نوجوان کی تیسری رپورٹ بھی نگیٹیو آئی ہے، جبکہ اس کی اہلیہ کی دوسری رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔
دونوں کو ضلع ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں کو اب گھر میں کورینٹین کیا جائےگا۔ جبکہ اُن کے والد، والدہ، بھائی اور بہن ابھی ضلع ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں بھی داخل رہیں گے۔
سُبھاش نگر علاقے کے رہنے والے شخص نوئیڈا کی سیزفائر کمپنی میں ملازم تھا۔ نوجوان 21 مارچ کو گھر واپس آیا تھا۔ 25 مارچ کو اُس کا سیمپل لیا گیا اور 29 مارچ کو اُس کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آئی تھی۔
اس کے بعد اہلِ خانہ میں اہلیہ، والد، والدہ، بھائی اور بہن کا بھی سیمپل لیا گیا۔ کورونا مثبت شخص کے علاوہ اہلِ خانہ کے باقی پانچ افراد میں بھی کورونا پازیٹیو پایا گیا۔
ضلع میں انہیں چھ افراد کو کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔ سبھی کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور وہیں اب تک علاج چل رہا تھا۔ اب یکے بعد دیگرے سبھی چھ لوگوں کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آ گئی ہے۔
کورونا پازیٹیو پایا گیا یہ کنبہ سُبھاشنگر علاقے میں رہائش پزیر ہے۔ لہزا اتر پردیش حکومت نے سُبھاش نگر علاقے کی گلی نمبر ایک کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے۔ علاقے کے ڈیڑھ کلومیٹر کے دائرے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
محلّہ میں کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں تک آنے جانے والے ہر راستے پر سخت پہرے داری ہو رہی ہے اور 24 گھنٹے پولس تعینات رہتی ہے۔
علاقے کے لوگوں کو ضرورت کا ہر سامان مہیا کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہوم ڈیلیوری کا انتظام کیا ہے۔
گھر سے باہر نکلنے والوں پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بہرحال کورونا رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے میاں بیوی گھر میں ہی کوارنٹین رہیں گے۔