مرادآباد: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے قریبی صلاح الدین منصوری کو سماج وادی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد صلاح الدین منصوری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد میں امن و امان کے ساتھ عید منائی گئی اس کے لیے ضلع انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہے۔
مزید پڑھیں:
- یو پی کے موجودہ بجٹ میں عوام کے لئے کچھ نہیں ہے: صلاح الدین منصوری
- Azam khan's Bail Plea: اعظم خان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
صلاح الدین منصوری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیکولر پارٹی کو ہمیشہ سے ووٹ کرتے آ رہے ہیں لیکن سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کا ووٹ حاصل کر پیچھے کے راستے سے بی جے پی سے مل جاتی ہے تو اس سے اچھا ہوگا کہ ہم بی جے پی کو ہی کیوں نہ ووٹ دے۔