ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج نے لکھنو کی کپور تھلہ مسجد میں یہ پروگرام منعقد کیا۔
اس میں کثیر تعداد میں مختلف مذاہب کے لوگوں کو مدعو کیا گیا اور آنے والے افراد کی اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے جو غلط فہمی تھی اسے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بستی ضلع کے مدن گپتا نے بتایا کہ یہ ایک اچھا پروگرام ہے اور اس میں شرکت کر کے اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے کئی اہم چیزیں سیکھنے کا موقع ملا۔
وکاس شرما نے بتایا کہ میں اس سے پہلے تین چار بار اپنے دوست کے ساتھ مسجد جا چکا ہوں لیکن اب مجھے مسجد جانے پر کوئی جھجھک محسوس نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی ڈر لگتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ مسجد میں صرف مسلمان ہی نماز کے لیے جاتے ہیں۔ غیر مسلموں کو مسجد میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے جبکہ یہ ایک افواہ یا جھوٹ ہے۔
مسجد میں ہر مذہب کے لوگ آ سکتے ہیں اور اسلام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔