ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ڈینگو سے تحفظ کے لیے تمام تیاریاں مکمل

بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ نے دعویٰ کیا کہ ڈینگو سے تحفظ کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اس کے لیے خصوصی کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔'

All preparations for dengue protection are complete in barabanki

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 10:59 PM IST

اترپردیش کے متعدد اضلاع میں ڈینگو سے بچوں کی ہورہی اموات کے پیش نظر بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع میں ڈینگو سے تحفظ کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اس کے لیے خصوصی کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔' ساتھ ہی انہوں نے عوام کو ڈینگو سے تحفظ کے لئے بیدار بھی کیا۔

بارہ بنکی: ڈینگو سے تحفظ کے لیے تمام تیاریاں مکمل

واضح رہے کہ مشرقی اترپردیش میں گزشتہ کئی روز سے ڈینگو کا قہر جاری ہے جس سے بڑی تعداد میں بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ اسی کے پیش نظر حکومت کی ہدایت پر بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے پریس کانفرنس کرکے وبا کی روک تھام کےلیے کی جارہی تیاریوں سے متعلق بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ 'بارہ بنکی پہلے سے ڈینگو اور دماغی بخار کے معاملے میں حساس رہا ہے اس لیے ممکنہ خترے کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کے مطابق تمام سی ایچ سی اور پی ایچ سی پر ڈینگو کے لئے مچھردانی سے لیس دو بیڈ تیار ہیں۔ ضلع ہسپتال میں بھی ان بیڈ کے ساتھ جے ای اور اے ای کے لئے قبل کی مانند وارڈ تیار ہیں۔'

ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بتایا کہ '7 ستمبر سے ویکٹر بانڈ بیماریوں سے تحفظ کے لئے گاؤں میں گھر گھر جا کر محکمہ صحت کے ملازمین بخار کے مریضوں اور کووڈ-19 کے مریضوں کی تلاش کریں گے۔ یہی نہیں یہ ٹیمیں ٹی بی مریضوں کی تلاش کریں گے اور دیگر ویکسینیشن بھی کرائیں گی۔' ساتھ ہی 45 برس سے اوپر کے ایسے افراد کی تلاش کریں گی جنہوں نے ٹیکا کاری نہیں کرائی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: فیروزآباد میں ڈینگو کا قہر، 100 بیڈ کے نئے ہسپتال کی تعمیر شروع

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بتایا کہ پہلے سے چل رہا کووڈ-19 کنٹرول روم اب ڈینگو کنٹرول کے طور پر بھی کام کرے گا۔' یہاں 05248، 224849، 222926، 229916 پر کال کر کے کوئی بھی شخص ڈینگو سے متعلق جانکاری حاصل کر سکتا ہے۔' انہوں عوام سے اپیل کی ہے کہ 'ڈینگو سے تحفظ بہت آسان ہے۔ ڈینگو سے تحفظ کے لئے بس گھروں میں کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.