ETV Bharat / state

Satish Mahana On UP Legislative Assembly ایوان کی کاروائی میں سبھی پارٹیاں مثبت تعاون پیش کریں - مانسون سیشن 19تا23 ستمبر کے لئے طلب کیا گیا

اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے اتوار کو آل پارٹی میٹنگ میں سبھی پارٹیوں کے لیڈران سے اسمبلی کی کاروائی میں مثبت تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈر موجود تھے۔Satish Mahana On UP Legislative Assembly

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 7:13 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا پیر سے شروع ہورہے مانسون سیشن کے دوران سبھی سیاسی پارٹیوں سے اسمبلی کی کاروائی میں سرگرم تعاون پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔Satish Mahana On UP Legislative Assembly

مہانا نے اتوار کو آل پارٹی میٹنگ میں سبھی پارٹیوں کے لیڈران سے اسمبلی کی کاروائی میں مثبت تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈر موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ مانسون سیشن 19تا23 ستمبر کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ مہانا نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں رابطہ اور مثبت مباحثہ کے ذریعہ سےجمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ یہ ملک کی سب سے بڑی اسمبلی ہے۔ فطری طور سے اترپردیش اسمبلی کی کاروائی پورے ملک کی اسمبلیوں کے لئے میعار اور نظیر بھی پیش کرتی ہے۔

میٹنگ میں موجود سبھی پارٹیوں کے لیڈروں نے اسمبلی اسپیکر سے اسمبلی کی کاروائی میں تعاون دینے کا تیقن دیا۔ مہانا نے سبھی پارٹیوں کے لیڈروں سے اپیل کی کہ واپنا اپنا موقف ایوان میں پارلیمانی اقدار کے تحت رکھیں اور خوشگوار ماحول میں ایوان میں بحث کریں۔

میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ عوام نے بڑے اعتماد کے ساتھ سبھی اراکین کو ملک کی سب سے بڑی اسمبلی میں بھیجا ہے۔ ان کی توقعات پر پورا اترنا سبھی کی ذمہ داری ہے۔ اس فرض کی ادائیگی سبھی پارٹی کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی سنجیدہ اور موثر تبادلہ خیال سے عوام کے احترام میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اسمبلی کی کاروائی بہتر ڈھنگ سے چلانے میں حکومت کا پورا تعاون ملنے کا تیقن دیا۔

میٹنگ میں کھنہ نے سبھی پارٹی کے لیڈروں کو تیقن دیا کہ حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ ایوان میں اراکین کی تجاویز کو مثبت طور سے اور ترقی کی نئی رفتار دینے اور اسے آگے بڑھانے کے لئے کام کرے گی۔ حکومت سبھی مسائل پر مثبت تعاون کے ساتھ پرعزم ہے۔ اس سے پہلے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں مہانا نے کہا کہ سیشن کے پہلے دن موجودہ اراکین اسمبلی کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت اور 20ستمبر کو تین اراکین کو یوم پیدائش کی مبارک بادپیش کی جائے گی۔ اس کے اگلے دن سابق اراکین اسمبلی کے انتقال پر خراج عقیدت اور22ستمبر کو وقف سوال کے بعد کا وقت خاتون اراکین اسمبلی کے لئے ریزرو ہوگا۔ یہ پہل ملک کے سبھی اسمبلیوں میں انوکھی ثابت ہوگی۔

میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر کی جگہ پر سماجو ادی پارٹی کے منوج پانڈے، راشٹریہ لوک دل کے لیڈر راج پال بالیان، اپنا دل(ایس ) کے لیڈر رام نواس ورما، نشاد پارٹی کے انل کمار ترپاٹھی، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے بیدی رام اور کانگریس کی آرادھنا مشرا مونا سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش اسمبلی کا مانسون اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہوسکتا ہے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.