آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعثوب عباس نے کہا کہ 'لیکن امریکہ نے ایک بزدلانہ حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا ہے۔ امریکہ اگر طاقتور تھا تو سامنے سے آکر مقابلہ کرنا تھا۔ مگر افسوس کہ میڈیا انہیں آج دہشت گرد بتا رہا ہے۔'
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا یعثوب عباس نے کہا کہ 'فساد پھیلانے والا دہشت گرد کسی کا ہمدرد نہیں ہوتا ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ اسرائل اور امریکہ سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔'
امریکہ نے عالمی قوانن کی خلاف ورزی اور انسانیت کو شرمسار کرتے ہوئے ایران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کر انہیں ہلاک کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ امریکہ کا یہ قدم بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے۔'
یعثوب عباس نے کہا کہ 'امریکہ پورے مشرق وسطیٰ میں امن و امان کو مخدوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے۔ جس کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔'
انہوں نے کہا کہ 'شہید کا خون کبھی رائےگاں نہیں جاتا وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائل کو اس کی قیمت چکانی پڑےگی۔'
انہوں نے کہاکہ 'اس دہشت گردی اور ظلم و بربریت کے خلاف پوری امت کو متحد ہونا چاہئے۔ سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر امریکہ کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔ کیونکہ اس کی نظر تیل پر ہے۔ امریکہ کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، جنگ میں ایران کی ہی جیت ہوگی۔'