ETV Bharat / state

لکھنؤ: پیام انسانیت فورم کی جانب سے راشن کٹ تقسیم

آل انڈیا پیام انسانیت جیسا نام ویسا ہی کام۔ لاک ڈاؤن کے چلتے سبھی کے کام بند پڑے ہیں اور آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔ اس مشکل گھڑی میں پیام انسانیت فورم ضرورت مندوں کی امداد کرکے انسانیت کا پیغام دے رہی ہے۔

پیام انسانیت فورم نے راشن کٹ تقسیم کیا
پیام انسانیت فورم نے راشن کٹ تقسیم کیا
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 8:14 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے ضرورت مندوں کو راشن کٹ تقسیم کیا گیا تاکہ کوئی اس مشکل گھڑی میں بھوکا نہ سونے پائے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ایک ضرورت مند نے بتایا کہ ہمیں راشن ملنے سے بڑی آسانی ہو گئی ہے۔ پہلے مزدوری کر کے پریوار کے اخراجات پورے ہوتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے وجہ سے کام نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے پریوار میں والدین اور بچوں کو لے کر کل آٹھ افراد ہیں، راشن ملنے سے راحت ملی ہے لیکن یہ راشن بہت دنوں تک نہیں چلے گا۔

پیام انسانیت فورم کے ذمے دار مولانا ابوالقاسم ندوی نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہمارے وزیراعظم کی اپیل تھی کہ علاقائی تنظیمیں اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھیں تاکہ اس مشکل دور سے ہم سب نکل سکیں۔

پیام انسانیت فورم کی جانب سے راشن کٹ تقسیم

مولانا قاسم نے کہا کہ اسی کے تحت پیام انسانیت پورے ملک میں عوام الناس کی خدمت میں لگی ہوئی ہے۔ ابھی تک ڈھائی سو کنتل راشن تقسیم کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہم لوگ ایک پریوار کو پانچ کلو آٹا، پانچ کلو چاول اور چنا، بیسن، شکر، تیل، نمک، چنے کی دال یہ سبھی چیزیں ایک ایک کلو دے رہے ہیں۔

مولانا قاسم نے کہا کہ جلد ہی رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا۔ ایسے میں ہماری ٹیم ان ضرورت مندوں کی لسٹ تیار کر رہے ہیں، جو لوگ شرمندگی کی وجہ سے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ ہم ان کے لیے اسپیشل رمضان کٹ تیار کرکے انہیں دیں گے۔

لاک ڈاؤن کے سبب سبھی پریشان حال ہیں۔ شہر کی مخالفت تنظیمیں کھانا اور راشن تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ باوجود اس کے اگر لاک ڈاؤن مزید بڑھتا ہے تو سماج کے غریب طبقے پر بڑا اثر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.