ETV Bharat / state

All India Natiya Mushaira In Kanpur کانپور میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد - kanpur urdu news

کانپور میں کل ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے 29 واں کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کانپور اور بیرون شہروں کے شعراء کرام نے اس مشاعرے میں شرکت کر کے اپنے کلام پیش کیے ۔ All India Natiya Mushaira In Kanpur

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 5:21 PM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے کانپور میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ 29 سال پہلے مرحوم آفاق حسین نے کرایا تھا، یہ مشاعرہ ہرسال چمن گنج اجمیری چوراہے پر بارہ ربیع الاول کے دوسرے دن رات میں ہوتا ہے، اس پروگرام میں ملک بھر سے شعرائے کرام شرکت کرتے ہیں ۔ گزشتہ دو سال سے کووڈ وباء کی وجہ سے کانپور میں کل ہند مشاعرے کا انعقاد نہیں ہو اتھا ، اس مرتبہ جب مشاعرہ کا انعقاد ہوا تو کثیر تعداد میں لوگوں نے اس میں شرکت کی۔ لیکن بارش کی وجہ سے مشاعرہ کو اجمیری چوراہے سے منتقل کرکے شفیہ آباد جامع مسجد میں کیا گیا، جہاں سامعین کا جوش اور اُن کی سماعتیں زبردست رہی ۔

کانپور میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

کل ہند ویلفیئر سوسائٹی وہ تنظیم ہے جو سماجی خدمات کو انجام دیتی ہے، غرباء اور مساکین کی مدد کرتی ہے ، پسماندہ مسلمانوں میں تعلیم اور انہیں برسرروزگار بنانے کے لئے امداد کرتی ہے۔مسلمانوں کے تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے کی سماجی و مذہبی پروگرام کے ساتھ ساتھ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کرتی ہے ، اس تنظیم کی بنیاد مرحوم آفاق حسین نے 29 سال پہلے ڈالی تھی جسے آج ان کے چھوٹے بھائی اوصاف حسین برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ All India Natiya Mushaira In Kanpur

یہ بھی پڑھیں : All India Mushaira in Kanpur: کانپور میں آل انڈیا مشاعرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.