ETV Bharat / state

Free Computer Courses Certificates ضرورتمند طلبہ کو مفت کمپیوٹر کورس سرٹیفکیٹ - آل انڈیا محمدی مشن اور کمپوٹر انسٹی ٹیوٹ

لکھنو کے کیمیل روڈ بلا گنج آل انڈیا محمدی مشن اور کمپوٹر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ضرورتمندوں کے درمیان مفت کمپیوٹر کورس سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ Free Computer Courses Certificates

ضرورتمند طلباء کے درمیان مفت کمپیوٹر کورس سرٹیفکیٹ کی تقسیم

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 10:37 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے لکھنؤ کے کیمیل روڈ بلا گنج میں آل انڈیا محمدی مشن اور کمپوٹر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ضرورتمند وں کے درمیان مفت کمپیوٹر کورس سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔All India Mohmmadi Mission Organise Free Computer Courses Certificates Distributes Ceremony For Needy Students

آل انڈیا محمدی مشن کے بانی اور قومی صدر صدر حضرت سید ایوب اشرف نے تقسیم سرٹیفیکیٹ تقریب کی سرپرستی کی جبکہ رکن اسمبلی ارمان خان نے صدارت انجام دی۔

رکن اسمبلی ارمان خان نے کہا کہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ سید محمد احمد میاں اور اسرار احمد نے بچوں کو کمپیوٹر کی مفت تعلیم دینے کا کارنامہ انجام دیا ہے، یہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔ہم ایسے کاموں کے لئے ہمیشہ ان کے ساتھ نا صرف کھڑے ہیں بلکہ ہر ممکن کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سماج کے تمام طبقات اور خصوصاً مدارس کے طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم کی ضرورت ہے۔ ان لوگوں کی مفت کمپیوٹر کورسز کرانے کی سوچ سے سماج میں مثبت پیغام جائے گا۔مدرسوں کے بچے بھی جدید دور میں ہر میدان میں کامیابی کی پرچم بلند کریں گے ۔

اس سے قبل پروگرام کا اغاز قاری افتخار عالم خان حبیبی نے تلاوت قرآن پاک کیا۔آل انڈیا محمدی مشن کے یوتھ صدر سیدمحمداحمد میاں نے نظامت کے فرائض انجام دیا۔

درگاہ خواجہ غریب نواز کمیٹی کے رکن سید بابر اشرف نے کہا کہ آل انڈیا محمدی مشن کی طرف سے غریبوں کے ساتھ مدارس کے طلباء و طالبات کے لئے جس طرح مفت کمپیوٹر ایجوکیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ ادارہ مسلم طبقے کے بچوں کو موجودہ دور میں اس چیز کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:First Muslim Girl Fighter Pilot ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ منتخب

انہوں نے مزید کہاکہ کمیپوٹر کورسز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ہندی، انگریزی اور اردو ٹائپنگ مقابلے میں حصہ لے کر ایوارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اخیر میں اسرار احمد سر نے پرگروام میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.