ETV Bharat / state

All India Mohammadi Mission Lucknow: آل انڈیا محمدی مشن کی جانب سے ضروت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم

author img

By

Published : Dec 11, 2021, 2:20 PM IST

لکھنؤ کے بالا گنج میں آل انڈیا محمدی مشن All India Mohammadi Mission In Lucknow کے بینر تلے نیکی کی دیوار کے عنوان سے ایک مہم شروع کی گئی جس میں غریب و ضرورت مندوں کے لیے دیوار پر گرم کپڑے رکھے جائیں گے، جہنیں بھی گرم کپڑوں کی ضرورت ہوگی وہ وہاں سے اٹھاکر استعمال کر سکتا ہے۔

آل انڈیا محمدی مشن کی جانب سے ضروت مندوں کے لیے گرم کپڑے تقسیم

لکھنؤ کے بالاگنج علاقے کے مل پور میں واقع مدرسہ مخدوم اشرف و آل انڈیا محمدی مشن All India Mohammadi Mission In Lucknow کے بینر تلے نیکی کی دیوار کی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد غریب، مزدور اور ضرورتمندوں کو گرم کپڑے فراہم کرنا۔ اس کے تحت دیوار پر ہر طرح کے گرم کپڑے ٹانگے گئے جہاں سے ضرورت مند لوگ گرم کپڑے حاصل کررہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت Etv Bharat Urdu News سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا محمدی مشن کے اہم ذمہ دار سید احمد میاں نے بتایا کہ بالا گنج کا مل پور علاقہ میں انتہائی غریب مزدور طبقہ اور ضرورت مند افراد آباد ہیں جن میں سے بیشتر افراد کی استطاعت گرم کپڑے خریدنے کی نہیں ہوتی ہے۔

ایسے میں سردیوں کے موسم میں ان کو شدید پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے اس کے پیش نظر آل انڈیا محمد مشن نے ایک مہم شروع کی ہے جو لکھنؤ کے متعدد علاقوں میں رہ رہے غریب لوگوں کو با آسانی کپڑے فراہم ہو جائیں گے۔ اس پر سرمایہ دار اعلی طبقے کے گھروں میں جو کپڑے استعمال کے بعد بھی استعمال کے لائق رہتے ہیں۔ ان کپڑوں کو دیوار پر ٹانگ دیا جائے گا تاکہ ضرورت مند افراد بغیر کسی شش و پنج کے کپڑے لے جاکر استعمال کرسکیں اور ان کی پریشانیوں میں بھی کمی واقع ہوگی۔

دوسری طرف اس مہم سے علاقے کے لوگوں میں بھی خوشی کی لہر ہے، علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کی سماج میں تبدیلی کے بہت اہم قدم مانا جا رہا ہے جو کہ اس سے قبل اس علاقے میں آباد غریب مزدور اور ضرورت مند افراد کو گرم کپڑے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا کوئی بھی فلاحی تنظیمیں ان غریبوں کی پرشانیوں کو نہیں سمجھ رہے تھے۔ جس کے پیش نظر آل انڈیا محمدی مشن تنظیم آگے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: اردو اکادمی کی مجلس عاملہ کا اجلاس، ایوارڈز یافتگان کی فہرست تیار

آل انڈیا محمدی مشن کے عہدیدار نے کہا کہ اس مہم کے تحت غریبوں اور ضرورت مندوں کی پریشانی کم ہوگی اور سرمایہ دار افراد کے کپڑے بھی ضائع ہونے سے محفوظ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.