ETV Bharat / state

Protest In Meerut: آل انڈیا لاؤیرز یونین کا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج - میرٹھ کی خبر

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی بلڈوزر پالیسی کے خلاف مسلم سماجی اور ملّی تنظیموں کے علاوہ اب دِیگر تنظیمیں بھی سڑکوں پر اُتر کر احتجاج کر رہی ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں جمعہ کے روز کانپور، الہ آباد اور سہارنپور میں پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد حکومت اور پولیس کی یکطرفہ گرفتاریوں اور بلڈوزر کارروائیوں کے خلاف میرٹھ میں آل انڈیا لاؤیرز یونین نے زبردست احتجاج کیا۔Protest In Meerut

آل انڈیا لائرز یونین کا یوگی، مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 6:41 PM IST

یوگی حکومت کی پالیسی کے خلاف آل انڈیا لاؤیرز یونین نے میرٹھ میں کچہری سے ڈی ایم آفس تک پیدل مارچ نکالا۔ اس دوران اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت کی 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وہیں مظاہرین نے ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔Protest In Meerut

آل انڈیا لائرز یونین کا یوگی، مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

اس دوران یوگی حکومت اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر اتر آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسی ضمن میں میرٹھ میں بھی
آل انڈیا لاؤیرز یونین کی جانب سے یوپی اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت کی بلڈوزر پالیسی اور مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کہیں نہ کہیں عوام کی ناراضگی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ ایسے میں اب حکومت کو عوام کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لیے مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تبھی عوام کے غصے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب یوگی حکومت کی بلڈوزر پالیسی کے خلاف مسلم سماجی اور ملّی تنظیموں کے علاوہ اب دِیگر تنظیمیں بھی سڑکوں پر اُتر کر احتجاج کر رہی ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں جمعے کے روز کانپور الہ آباد اور سہارنپور میں پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد حکومت اور پولیس کی ایک طرفہ گرفتاریوں اور بلڈوزر کاروائیوں کے خلاف میرٹھ میں آل انڈیا لائرز یونین نے آج زبردست احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Top Defence Officials on Agnipath: اگنی پتھ اسکیم واپس نہیں ہوگی، مظاہرین کیلئے افواج میں کوئی جگہ نہیں، فوجی سربراہان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.