ملک کی معروف مذہبی تنظیموں میں سے ایک کُل ہند اسلامک علمی اکادمی ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر اپنی ہیلپ لائن نمبر جاری کرتی ہے،رواں برس بھی رمضان المبارک کے پیش نظر کل ہند اسلامک علمی اکادمی نے 18 محدثین اور مفتیان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے،اور ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ ان محدثین اور مفتیان کے نمبر پر 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت رمضان المبارک کے تعلق مسائل جیسے روزہ، تراویح، ختم قرآن، شب قدر، اعتکاف، زکات، فطرہ اور صدقہ،مساکین کے حقوق جیسے باریک مسائل سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔
کل ہند اسلامک علمی اکادمی کا مقصد رمضان المبارک میں لوگ شریعت کے چھوٹے چھوٹے مسائل جیسے کلام پاک کو کیسے پڑھنا چاہیے، کتنے دن میں سننا چاہیے، لاؤڈ اسپیکر کا بے جا استعمال، لوگوں کے دکھ درد میں شریعت کے تقاضے، رات کا بے وجہ جگنا یا جگ کر کس طرح عبادت کرنا چاہیے،اس کے علاوہ زکوٰۃ کو کو کیسے ادا کرنا چاہیے ، فطرہ، صدقہ اور زکوۃ کس کو دینی چاہیے، شب قدر اور اعتکاف میں کس طرح سے عبادت کرنا چاہیے، قرآن پاک کوکس طرح سے سننا چاہیے جیسے باریک فقہی مسئلہ و مسائل اور روزہ میں مریض ،معذور، بوڑھے اور مسافر لوگوں کے لئے شریعت کے کیا تقاضے ہیں ان سب مسائل پر آپ اپنے سوالات کو شریعت کی روشنی میں جاننے کے لیے شریعہ ہیلپ لائن جاری کی گئی ہے.
مزید پڑھیں:Shariah Helpline: کل ہند اسلامک علمی اکادمی نے شریعہ ہیلپ لائن جاری کیا
آپ حضرات ان نمبرات پر، 09450120937. 09889370978. 09984181490. 9839848686. . 09935588996. 09936705786. 08700016933. 08423779585. 07860334030. 09721259870. 09335899572. 08953747748. 09696314272. 09140596695. 07844048601.0 8859816832. 08423123693 , 09453996022 , پر اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں.