ETV Bharat / state

All India Fair Price Shop Ration Dealer راشن ڈیلروں کا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاج - آل انڈیا فیئر پرائس شاپ ڈیلرز فیڈریشن

آل انڈیا فیئر پرائس شاپ ڈیلرز فیڈریشن نے اپنے 11 نکاتی مطالبات پر دباؤ ڈالنے کے لیے جنتر منتر، نئی دہلی میں ایک دن کا احتجاج اور مظاہرہ کیا۔ ملک بھر سے فیئر پرائس شاپ کے ڈیلر اپنے مطالبات کو لے کر دباؤ بنانے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں جنتر منتر پر جمع ہوئے۔ All India Fair Price Shop Ration Dealer

راشن ڈیلروں کا حکومت کی پالیسیوں کے  خلاف زبردست احتجاج

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 11:58 AM IST

راشن ڈیلروں کا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاج

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے جنترمنتر میں آل انڈیا فیئر پرائس شاپ ڈیلرز فیڈریشن کے اراکین نے مختلف مطالبات اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع ہر فیصریشن کے کے قومی جنرل سکریٹری وشومبھر باسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک حکومت کے خلاف نہیں ہے بلکہ حکومت کی پالیسیوں کے سلسلے میں راشن ڈیلر کو دیے گئے کمیشن کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل مانگ کے باوجود راشن ڈیلروں کی مانگ نہیں مانی جا رہی ہے، اس لئے آج پھر ان کی ایسوسیشن کو دہلی کے جنتر منتر پر بڑی تعداد میں احتجاج کرنا پڑا۔آل انڈیا فیئر پرائس شاپ ڈیلرز فیڈریشن نے 50,000/- روپے کی کم از کم ماہانہ گارنٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ چاول، گیہوں اور چینی کی ہینڈلنگ اور مناسب قیمت کی دکانوں کے ذریعی خوردنی تیل اور دالوں کی سپلائی کے لئے، تمام ریاستوں کو تمام واجب الادا مارجن کو جلد از جلد منظوری دی جائے۔ مطالبہ میں یہ بھی شامل ہے کہ مفت تقسیم کے 'مغربی بنگال راشن ماڈل' کو پورے ملک میں لاگو کیا جائے۔ ایل پی جی گیس سلنڈر کی سپلائی بھی میلہ دکانوں سے کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:No Relief to Sisodia سپریم کورٹ سے سسودیا کو راحت نہیں ملی، عآپ نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا

بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، فیڈریشن کے کارگزار صدر اونکار ناتھ نے کہاکہ ملک کے وزیر اعظم کو ملک بھر میں 80 کروڑ لوگوں میں کھانا تقسیم کرنے کا پلان بنایا، جب حکومت اس سکیم کو نافذ کر رہی تھی تو ہم جیسے دکاندار ہی لوگوں کے پاس جا کر کھانا تقسیم کرتے تھے اس لئے حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے۔ راشن ڈیلر کو جو کمیشن دیا جا رہا ہے وہ ناکافی ہے۔ بار بار مانگنے کے باوجود حکومت کی طرف سے راشن ڈیلر کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.