ETV Bharat / state

علی گڑھ: تاریخی جامع مسجد چاند کی طرح چمکے گی

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:31 PM IST

علی گڑھ اسمارٹ سٹی کے تحت ضلع میں موجود عبادت گاہوں کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا جس میں علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد بھی شامل ہے۔

Aligarh's historic Jama Masjid will be illuminated with colorful lighting
علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد رنگ برنگی لائٹنگ سے جگمگائے گی

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ، تھانہ کوتوالی، اوپر کوٹ کے علاقے میں موجود تقریبا تین سو سال قدیم جامع مسجد ورثہ عمارات میں شامل ہونے کے بعد اب رنگ برنگی لائٹنگ سے جگمگائے گی۔

علی گڑھ: تاریخی جامع مسجد رنگ برنگی لائٹنگ سے جگمگائے گی

جامع مسجد میں ایک خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں علی گڑھ میئر فرقان، علی گڑھ میونسپل کمشنر کے ساتھ دیگر عہدے داران اور معززین شامل تھے۔ جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ علی گڑھ کی جامع مسجد کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا جس سے علی گڑھ میں سب سے بلندی پر واقع جامع مسجد چاند کی طرح چمکے گی۔

علی گڑھ چیریٹیبل سوسائٹی کے سیکریٹری گلزار احمد نے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ سب سے پہلے میں شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد کو ورثہ عمارات میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد اب علی گڑھ اسمارٹ سٹی کے تحت نگر نگم تین بڑے کام کرے گا، جس میں پہلا کام جامع مسجد کے چاروں طرف رنگ برنگی لائٹز لگائی جائیں گی جو شمشی توانائی سے جلیں گی۔

Aligarh's historic Jama Masjid will be illuminated with colorful lighting
جامع مسجد میں ایک خصوصی میٹنگ ہوئی۔

دوسرا کام جو جامع مسجد کے پاس پارک ہے اس کی صفائی کے ساتھ اور خوبصورت بنانے کے بعد اس میں کرسی ڈالی جائے گی تاکہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد نمازی اس پر بیٹھ سکے۔

تیسرا اہم کام مسجد کے سامنے موجود بیت الخلاء کو بھی اور خوبصورت اور جدید طرز پر بنایا جائے گا، کیوںکہ جامع مسجد کے آس پاس کا علاقہ بازار کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں خاصی بھیڑ رہتی ہے، جس سے عوام کو سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیے: لاک ڈاؤن کے بعد سے کتب خانوں سے قارئین غائب

گلزار احمد نے مزید بتایا کہ علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد تقریبا تین سو سال پرانی ہے اور ایشیا میں موجود سبھی عبادت گاہوں میں سب سے زیادہ سونا اسی مسجد میں استعمال ہوا ہے۔

علی گڑھ کی شاہی جامع مسجد کی تعمیر کا آغاز مغل عہد میں محمد شاہ کے دور میں کول کے گورنر صابت خان نے 1724 میں شروع کیا تھا جس کے چار برس بعد 1728 میں مسجد مکمل ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.