ETV Bharat / state

World Diabetes Day 2022: ذیابیطس کے سلسلے میں بیداری ضروری، ڈاکٹر حامد اشرف - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

عالمی یوم ذیابیطس پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، اے ایم یو کے راجیو گاندھی سنٹر برائے ذیابیطیس اینڈاکرائنولوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد اشرف نے ذیابیطس کی روک تھام کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے پر زور دیا۔ Diabetes Day at Jawaharlal Nehru Medical College

World Diabetes Day 2022
World Diabetes Day 2022
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 8:10 AM IST

Updated : Nov 17, 2022, 9:15 AM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے راجیو گاندھی سنٹر میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں عالمی یوم ذیابیطس منایا گیا۔ World Diabetes Day 2022۔ راجیو گاندھی سنٹر میں برائے ذیابیطیس اینڈاکرائنولوجی کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر حامد اشرف نے مریضوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس لاعلاج ہوسکتی ہے لیکن اس کی علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حامد نے حاضرین سے کہا کہ وہ اپنے وزن نہ بڑھنے دیں۔ روزانہ ورزش کریں۔ پھلوں، سبزیوں اور فائبر سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال کریں، تمباکو نوشی اور شراب نوشی ترک کردیں۔ World Diabetes Day at Jawaharlal Nehru Medical College

یہ بھی پڑھیں:

ذیابیطس کے سلسلہ میں نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی طرف توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹکنالوجی حالیہ دنوں میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے۔ گلوکوز کی مسلسل نگرانی اور انسولین پمپ سے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں اور اسپتال میں بھرتی ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر حامد نے مریضوں کو ذیابیطس کی مختلف قسموں اور بیماری سے بچاؤ کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ " ٹائپ ون ذیابیطیس انسولین کا اخراج نہیں ہوتا۔ یہ عام طور پر بچوں اور نوجوانوں میں پایا جا تا ہے، یہ مریض زیادہ تر دبلے پتلے ہوتے ہیں، جب کہ زیادہ عام ٹائپ ٹو ذیابیطس میں انسولین کے تئیں ردعمل بہت کم ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹائپ ون ذیابیطیس کے لیے کوئی منظور شدہ تھیرپی نہیں ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا لیکن ٹائپ ٹو ذیابیطیس کو صحت مند طرز زندگی اور غذائی عادات سے دور رکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حامد نے ذیابیطس کی دیگر اقسام پر بھی بات کی اور آگاہ کیا کہ چونکہ طرز زندگی کی یہ بیماری دل کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، اندھے پن اور اعضاء کی خرابی کا سبب بھی بن سکتی ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ لوگ ذیابیطس کی روک تھام اور علاج کے بارے میں جانیں اور اس پر سختی سے عمل کریں۔

Last Updated : Nov 17, 2022, 9:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.