ETV Bharat / state

Training Programme on Flood Modelling سیلاب کی وجوہات اور روک تھام کی تدابیر پر مزید تحقیق کی ضرورت، مشتاق احمد

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 6:57 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سول انجینئر نگ شعبہ نے فلڈ ماڈلنگ پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں آبپاشی اور آبی وسائل محکمہ، حکومت اترپردیش کے انجینئر انچیف اور سربراہ مشتاق احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب کی وجوہات اور روک تھام کی تدابیر پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ Training Programme on Flood Modelling in AMU

Training Program on Flood Modelling in AMU

علی گڑھ: اترپردیش میں واقع معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سول انجینئر نگ شعبہ نے ایچ ای سی - آر اے ایس کا استعمال کرتے ہوئے فلڈ ماڈلنگ پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تربیتی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مشتاق احمد (انجینئر انچیف اور سربراہ، آبپاشی اور آبی وسائل محکمہ، حکومت اترپردیش) نے مشرقی اترپردیش کے علاقوں میں حالیہ سیلابی حالات کے حوالے سے زرعی شعبے میں ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا۔ انہوں نے سیلاب کی وجوہات اور روک تھام کی تدابیر پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ Training Programme on Flood Modelling in AMU

اس موقع پر پروفیسر محمد شریف (جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی)، پروفیسر راکیش کمار (شاردا یونیورسٹی نوئیڈا) اور ڈاکٹر اعزاز آئی کے پٹھان (ایس وی این آئی ٹی سورت) سمیت تربیتی پروگرام کے دیگر ریسورس پرسن بھی موجود تھے۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین پروفیسر محمد التمش صدیقی نے کہا کہ سیلاب سب سے نمایاں قدرتی خطرات میں سے ایک ہے جس سے انسانی جانوں اور حکومت کا بہت مالی نقصان ہوتا ہے۔

پروفیسر عبدالباقی (صدر شعبہ سول انجینئر نگ) نے کہا کہ بھارت میں قدرتی آفات میں سیلاب سب سے زیادہ عام ہے۔ ملک کے کل 329 ملین ہیکٹر جغرافیائی رقبے میں سے 40 ملین ہیکٹر سے زیادہ رقبہ میں سیلاب آتا ہے، جن سے جانوں اور املاک پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران سیلاب سے ہر سال اوسطاً 4745 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام سیلاب کے اعداد و شمار کے مطابق مقابلہ جاتی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں طلباء کی مدد کرے گا۔

ورکشاپ کوآرڈنیٹر پروفیسر جاوید عالم نے کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹی کو سیلاب سے بچاؤ کے طریقے وضع کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ایک دیگر کوآرڈینیٹر پروفیسر سیف سعید نے ملک میں سیلاب کی حالیہ صورتحال، سیلا ب کے تجزیہ اور اس کی ماڈلنگ کے لیے ایچ ای سی۔ آر اے ایس سافٹ ویئر کی افادیت کا ذکر کیا۔ اس موقع پر شرکاء اور منتظمین نے "ویلنس بیداری ہفتہ" کے تحت ایمانداری کا حلف بھی لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.