روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے تباہ کن مناظر کے دوران بھارتی طلبا کی پریشان کُن صورتحال کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں کے طلبا جو یوکرین کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھے۔ روس اور یوکرین کے درمیان ہوئی جنگ سے خوف زدہ بھارتی طلبہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔
اترپردیش کے علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے ساحل خان یوکرین سے علی گڑھ پہنچے۔سب انسپکٹر نظام الدین کے فرزند ساحل خان نےصحیح سلامت گھر پہنچنے پر اللہ کا شکریہ اداکیا۔ ساحل خان نے بتایا یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی لوگ خوف کے سائے جی رہے تھے۔ ہر پل دھماکوں کی آوازیں آرہی تھیں۔
Student Sahil Khan Arrives in India from Ukraine
ساحل خان یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے دوران وہ کسی طرح بھارت پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کرتے ہوئےوہ علی گرھ پہنچے ہیں۔ ساحل خان نے بتایا یوکرین سے بھارت لوٹنے میں بھارتی سفارت خانہ نے کا فی مدد کی۔ بھارتی سفارت خانہ کاٹویٹر اکاؤنٹ اور ویب سائٹ پر ان کی نگاہیں رہتی تھیں۔ اور اس پر جاری رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی۔ اس کے بعد ہی انہیں مفت ٹکٹ ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے جس مقام پر وہ قیام پذیر تھے وہاں کے حالات خوفناک نہیں تھے۔ کیونکہ وہ یوکرین کے مشرقی حصے میں مقیم تھے۔ لیکن یوکرین کے دیگر مقامات خوف کے سائے میں دن گزر رہے تھے۔ ہر پل دھماکوں کی آواز سے دل سہم جاتا تھا۔ طلبہ پریشانیوں کے عالم میں وقت گزارتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی کثیر تعداد میں طلبہ وہاں پھنسے ہیں۔ طلبہ دن اور رات اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جس ہاسٹل میں مقیم تھے، وہاں پر حالات بہت زیادہ خراب نہیں تھے۔
ساحل خان نے مزید بتایا کہ فی الحال 15 روز کے لئے ہماری ایم بی بی ایس کی کلاسیز بند کر دی گئی تھیں۔ اس کے بعد اگر کلاسز ہوگی تو وہ آن لائن ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایئر ایشیا کی فلائٹ سے بھارت پہنچے ہیں ۔ان کے ساتھ تقریبا 180 سے 200 طلباء بھی بھارت پہنچے۔
یوکرین سے علی گڑھ واپسی پر ساحل خان کے نانا محمد شریف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے جنگ شروع ہوئی اسی وقت سے ہم فکرمند اور پریشان تھے ۔ساحل کے لئے دعائیں مانگی جارہی تھیں۔
مزید پڑھیں:Russia-Ukraine Crisis: یوکرین سے لوٹے طالب علم آدتیہ رانا سے بات چیت
ساحل خان اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لئے تین برس قبل علی گڑھ سے یوکرین میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے، ساحل خان کے والد نظام الدین علی گڑھ تھانہ دہلی گیٹ کی پولیس چوکی پر سب انسپکٹر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں میڈیکل کی فیس کے مقابلے یوکرین کی فیس کافی کم ہے جس کے سبب ساحل وہاں گئے تھے۔