ETV Bharat / state

Eid Ul Adha 2023 علیگڑھ شہر مفتی خالد حمید کی مسلمانوں سے اپیل - عیدالاضحی کی قربانی

علیگڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے عیدالاضحی کی نماز عوامی اور کھلے مقامات پر ادا نہ کرنے اور قربانی کے گوشت کو ڈھک کر لے جانے کی اپیل کی ہے۔ Eid Ul Adha 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 28, 2023, 1:50 PM IST

علیگڑھ: عیدالاضحی کی قربانی ایک عبادت ہے اور عبادت کے لئے پاکیزگی ضروری ہوتی ہے۔ اگر قربانی کرنے والے شخص میں تقوی ہو تو ہی قربانی قبول ہوتی ہے اور تقوی نہیں ہے تو قربانی قبول نہیں ہوتی ہے۔ عیدالاضحی کی نماز اور اس کی قربانی کے اہتمام سے متعلق علی گڑھ شہر کے مفتی محمد خالد حمید نے عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر قائم مساجد کا احترام کیا جائے۔ عید کے دن نمازی اپنے علاقے کی مساجد میں نماز ادا کریں۔ سڑکوں اور عوامی مقامات پر نماز پڑھنے کی کوشش نہ کریں۔

Aligarh Shehar Mufti Appeal
Aligarh Shehar Mufti Appeal

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پہلے محلوں کی مساجد میں نماز پڑھو، پھر بھی زیادہ نمازی ہوں، پھر مساجد کے علاوہ شادی گھروں میں بھی جماعت کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے چند اہم مساجد میں نماز کا وقت مقرر کیا ہے، جامع مسجد اپرکوٹ صبح 6:00 بجے، شمسی مسجد اپرکوٹ صبح 6:15، مسجد بو علی شاہ ٹیلہ صبح 6:30 بجے، نئی عیدگاہ صبح 6:30 پر، پرانی عیدگاہ میں صبح 7:15 بجے۔

انہوں نے پر زور اپیل بھی کی ہے کہ عیدالاضحی کی قربانی عوامی اور کھلے مقامات پر نہ کی جائے اور گوشت ڈھک کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جائے تاکہ کسی کو اس سے پریشانی نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی واضح ہے کہ سال میں دو مرتبہ (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نمازیں عیدگاہ اور مساجد کے قریب ضرورت کے مطابق ہی بمشکل دس منٹ پرامن طریقے سے نماز ادا کی جاتی ہے جس سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی باوجود اس کے اکثر عید کے موقع پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ سڑکوں پر نماز ادا نہیں کرنے کی ہدایت اور بیانات جاری کرتے نظر آتے ہیں جبکہ دیگر مذاہب کے تہواروں کے موقع پر مختلف مذہبی پروگرام سڑکوں اور عوامی مقامات پر ہی کئے جاتے ہیں جس سے مقامی لوگوں اور راہگیروں کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ان تہواروں کے مواقع پر کسی قسم کی کوئی ہدایات اور بیانات حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نظر نہیں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تاریخی عیدگاہ سرینگر میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی، انجمن اوقاف

واضح رہے گزشتہ روز علیگڑھ انتظامیہ کی ٹیم نے علیگڑھ کی تاریخی عیدگاہ اور اس کے اطراف کا عیدالاضحی کی نماز کے انتظامات کا معائنہ کیا تھا اور سڑکوں پر نماز اور قربانی نہیں کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسی دوران عیدگاہ کمیٹی کے زمہ داران سے بھی ملاقات کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.