پروفیسر اے آر قدوائی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے خلیق احمد نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر کے طور پر برقرار رہیں گے کیونکہ وائس چانسلر نے ان کی میعاد میں توسیع کردی ہے۔
![علی گڑھ: پروفیسر اے آر قدوائی، مرکز برائے قرآنی مطالعات کے ڈائریکٹر برقرار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-prof-kidwai-continues-as-director-quranic-studies-01-7206466_01112021153416_0111f_1635761056_738.jpg)
پروفیسر اے آر قدوائی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یو جی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر اور خلیق احمد نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ کچھ روز قبل پروفیسر اے آر قدوائی کے سبکدوش ہونے کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر اے آر قدوائی کو خلیق احمد نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر کے طور پر برقرار رہنے کی میعاد میں توسیع کی ہے وہیں اے ایم یو کے یو جی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فائزہ عباسی انجام دیں گی۔
![علی گڑھ: پروفیسر اے آر قدوائی، مرکز برائے قرآنی مطالعات کے ڈائریکٹر برقرار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-prof-kidwai-continues-as-director-quranic-studies-01-7206466_01112021153416_0111f_1635761056_489.jpg)
- یہ بھی پڑھیں:'تریپورہ انتظامیہ ملزمین کا ساتھ دے رہی ہے'
- ترنمول کا نگریس کا چاروں سیٹوں پر قبضہ، بی جے پی کا صفایا
- تری پورہ تشدد: فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ارکان کو یو اے پی کے تحت نوٹس
- حکومت ہند وشو ہندو پریشد پر فورا پابندی عائد کرے: الحاج سعید نوری
- علیگڑھ: ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم دنیا کے ٹاپ ٹین میوزیم میں شامل
ڈائریکٹر کی تقرری
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یو جی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فائزہ عباسی انجام دیں گی۔ وہ تاحکم ثانی یا جنرل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے نئے ڈائرکٹر کی تقرری ہونے تک یہ ذمہ داری انجام دیں گی۔ وائس چانسلر نے اس کی توثیق کی ہے۔