اترپردیش ضلع علی گڑھ تھانہ گاندھی پارک علاقہ کے تھانے کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ گاندھی پارک پولیس نے بچہ چور گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ جس کے قبضے سے 18 دن کی بچی برآمد ہوئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار گینگ میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ان کے قبضے سے 18 دن کی معصوم بچی بھی برآمد ہوئی ہے۔ Child Theft Gang Arrested
بچہ چور گینگ کی گرفتاری معاملے کی معلومات دیتے ہوئے ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ گناوت نے بتایا کہ 3 اپریل کو نگینہ بیگم زوجہ ارشاد، تھانہ ساسنی کی رہائشی کے یہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد گاؤں کی رہنے والی اوشا نے بیٹی کی پیدائش پر حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیم کے تحت 100000 روپے کی مدد حاصل کرنے کا یقین دلایا اور اسے ضلع اسپتال لے آئی، جہاں اس کے دوسرے ساتھیوں کی مدد سے بچہ غائب ہو گیا۔
اسی پورے معاملے کی شکایت متاثرہ نے پولیس اسٹیشن گاندھی پارک میں درج کرائی تھی۔ ساتھ ہی متاثرہ کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد پولیس تھانہ الرٹ ہوگیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ وہیں متاثرہ کی طرف سے دی گئی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 4 خواتین اوشا ، نیہا ، وملا دیوی ، رینو، اور 2 افراد وشنو ولد وید پرکاش، ابھیشیک ولد وید پرکاش کو گرفتار کیا گیا ہے۔