ETV Bharat / state

اے ایم یو کا بھی علی گڑھ نگرنگم پر نو کروڑ 33 لاکھ روپےبقایہ - aligarh nagar nigam not paid electric consumption charges for its tube wells for water supply

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پر 14 کروڑ روپے کا پراپرٹی ٹیکس بقایہ ہونے کی وجہ سے اے ایم یو کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیئے گئے ہیں، وہیں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے پراپرٹی ٹیکس سے متعلق کورٹ میں کیس چل رہا ہے اور اے ایم یو کا بھی علی گڑھ نگر نگم پر 9 کروڑ 33 لاکھ روپے کی رقم بقایا ہے۔

aligarh nagar nigam remaining 9 crores 33 lakhs of aligarh muslim university said amu administration
اے ایم یو کا بھی نو کروڑ 33 لاکھ علی گڑھ نگر نگم پر بقایہ
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 5:36 PM IST

علی گڑھ چیف ٹیکسیشن آفیسر منیش رائے کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر 14 کروڑ روپے کا پراپرٹی ٹیکس بقایہ ہے، اگر بقیہ رقم ایک ہفتے کے اندر جمع نہیں کی گئی تو یہ رقم ان کے اکاؤنٹ سے میونسپل کارپوریشن کو ٹرانسفر کر دی جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

چیف ٹیکسیشن آفیسر منیش رائے کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا آج تک کا سب سے بڑا پراپرٹی ٹیکس کا بقیہ صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر ہے۔ یہ رقم 14 کروڑ 83 لاکھ روپیہ ہے۔

اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے ممبر انچارج پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا کہ یونیورسٹی کا بھی علی گڑھ نگر نگم پر 9 کروڑ روپے بقایا ہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نگر نگم کے ٹیوب ویل لگے ہوئے ہیں جو یونیورسٹی کی بجلی استعمال کرتے ہیں جس کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے 9 کروڑ 33 لاکھ روپے کا نوٹس بھی کئی مرتبہ بھیجا ہے۔

aligarh nagar nigam not paid electric consumption charges for its tube wells for water supply of aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

پروفیسر شافع قدوائی نے مزید کہا کہ 2006 سے پہلے علی گڑھ میں علی گڑھ نگر پالیکا ہوتی تھی جس کو یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی میں موجود لائبریری، لیبوریٹری، کلاس روم، ڈیپارٹمنٹ کا پراپرٹی ٹیکس نہیں دیتی تھی۔

باقی رہائشی علاقے جہاں پر یونیورسٹی کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ رہتا ہے اس کا پراپرٹی ٹیکس یونیورسٹی 2020 تک مستقل دیتی رہی ہے۔

2006 کے بعد علی نگر نگم نے انتظامیہ سے کہا کہ اب لائبریری، کلاس روم، ڈیپارٹمنٹ کا بھی پراپرٹی ٹیکس جمع کرنا ہوگا جس کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کورٹ میں مقدمہ لڑ رہا ہے۔ کورونا کے سبب کچھ ماہ سے یہ معاملہ رکھا ہوا ہے۔

پریس ریلیز

پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ یہ پراپرٹی ٹیکس کا معاملہ پہلے سے عدالت میں ہے اور اس سے متعلق ہم نے حکومت کو بھی خط لکھا ہے۔ ظاہر سی بات ہے ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی لائبریری، کلاس روم، ڈیپارٹمنٹ کا پراپرٹی ٹیکس نہیں دیا جاتا تو لہذا ہم کو بھی اس میں رعایت دی جائے دی اور ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔

مزید پڑھیں:

پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اے ایم یو کے بینک اکاؤنٹس منجمد

واضح رہے اس سے قبل بھی علیگڑھ نگر نگم کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو پراپرٹی ٹیکس کی بقایہ رقم سے متعلق نوٹس جاری ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.