اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو اکیڈمیک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز میں اس بار بھارتی یونیورسٹیز میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔
یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں اے ایم یو 900-801 کے بریکٹ میں شامل ہے جبکہ ہندوستانی اداروں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کھڑگ پور سمیت اے ایم یو آٹھویں مقام پر ہے۔
اس موقع پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اساتذہ اور طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کو اونچائیوں پر لے جانے کی مسلسل کاوشوں کا ثمرہ ہے۔ کووڈ-19 چیلنج کے باوجود کامیابی کا سفر جاری ہے، جس کے لیے اے ایم یو برادری مبارکباد کی مستحق ہے۔
اے ایم یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سالم بیگ نے کہا کہ شنگھائی رینکنگ 2020 میں اے ایم یو کو ملک کی متعدد نامور یونیورسٹیوں میں بہتر رینک عطا کی ہے۔ صرف کلکتہ یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی ہی اے ایم یو سے اوپر ہیں، جو اے ایم یو برادری کے لیے اطمینان بخش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا ولی رحمانی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان: مولانا رابع حسنی ندوی