ETV Bharat / state

شنگھائی رینکنگ میں اے ایم یو کو چوتھا مقام - ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چوتھا مقام

اکیڈمیک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز یعنی شنگھائی رینکنگ 2020 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔

شنگھائی رینکنگ میں اے ایم یو کو چوتھا مقام

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 8:10 PM IST

ریاست اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو اکیڈمیک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز میں اس بار بھارتی یونیورسٹیز میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔

یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں اے ایم یو 900-801 کے بریکٹ میں شامل ہے جبکہ ہندوستانی اداروں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کھڑگ پور سمیت اے ایم یو آٹھویں مقام پر ہے۔

شنگھائی رینکنگ میں اے ایم یو کو چوتھا مقام
شنگھائی رینکنگ میں اے ایم یو کو چوتھا مقام

اس موقع پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کو اونچائیوں پر لے جانے کی مسلسل کاوشوں کا ثمرہ ہے۔ کووڈ 19 چیلنج کے باوجود کامیابی کا سفر جاری ہے، جس کے لیے اے ایم یو برادری مبارکباد کی مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجاہد آزادی پر خصوصی رپورٹ: 'وطن کے واسطے ہنستے ہوئے ہم جیل جائیں گے'

اے ایم یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سالم بیگ نے کہا کہ شنگھائی رینکنگ 2020 میں اے ایم یو کو ملک کی متعدد نامور یونیورسٹیوں میں بہتر رینک عطا کی ہے۔ صرف کلکتہ یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی ہی اے ایم یو سے اوپر ہیں، جو اے ایم یو برادری کے لئے اطمینان بخش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.