ETV Bharat / state

سٹی ہائی سکول کے نام کی تبدیلی پر اے ایم یو کی وضاحت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے آج واضح کیا ہے کہ اے ایم یو سٹی اسکول کو راجہ مہندر پرتاب اسکول کے نام سے موسوم کرنے کا کوئی فیصلہ ایکزیکیوٹیو کونسل میں نہیں کیا گیا ہے۔

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:13 PM IST

اے ایم یو نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ راجہ مہندر پرتاب کے وارثین کی جانب سے سٹی ہائی اسکول کے نام کی تبدیلی کے مطالبے پر غور و خوص کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اپنی رپورٹ ایکزیکیوٹیو کونسل کے سپرد کرے گی۔

راجہ مہندر پرتاب کے ورثاء کی جانب سے جو تجویز پیش کی گئی ہے، اس کے ساتھ دیگر متعلقہ امور پر ایکزیکیوٹیو کونسل میں فیصلہ کیا جائے گا۔

اے ایم یو نے وضاحت کی ہے کہ سٹی ہائی اسکول کا موجودہ نام بدل کر راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام پر کرنے اور اسکول کی زمین کے سلسلے میں کوئی فیصلہ ایکزیکیوٹیو کونسل (ای سی) میں نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے ایک حلقے میں اس سلسلے میں غلط خبر شائع کی گئی ہے۔

aligarh muslim university explanation on amu city school
سٹی ہائی سکول پر اے ایم یو کی وضاحت

واضح رہے گزشتہ روز اے ایم یو سابق طلبہ امور کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ نے، اے ایم یو سٹی ہائی اسکول کے نام اور زمین سے متعلق خصوصی خط بھی شائع کیا اور ای ٹی وی بھارت کو بتایا بھی تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ اے ایم یو سٹی ہائی سکول ہے وہ 90 سال کی لیز پر تھا اس میں دو حصے ہیں ایک 1.9 ہیکٹر جہاں سٹی اسکول موجود ہے اور دوسرا تقریبا 1.2 ہیکٹر (تکونی زمین) ہے جو اسکول کے پیچھے کی طرف ہے تو یہ راجہ مہندر پرتاپ سے 90 سال کی لیز پر تھا جو گزشتہ برس ختم ہو گئی۔

لیز ختم ہونے کے بعد اب ان کے وارثین نے کہا کہ لیز ختم ہو گئی تو زمین واپس کریئے یا پھر اے ایم یو سٹی اسکول والا پلاٹ ادارے کا نام بدلنے کی شرط پر اے ایم یو کو دے دیں گے۔

اس معاملے پر ایگزیکٹو کونسل (ای سی) میں بحث ہوئی تو یہ طے پایا کہ اگر الومنائی کی مدد سے یہ رقم اکھٹا ہو جائے تو ان سے اس تکونی زمین کو حاصل کر لیا جائے۔

مزید پڑھیں:

اے ایم یو ویمنس کالج اور اس کے بانی پاپا میاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.