ETV Bharat / state

علیگڑھ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم قانون بنوا کر جناح کی تصاویر ملک سے ہٹوائے - Aligarh MP Satish Gautam enacted a law to remove Jinnah's pictures from the country

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تاریخی طلبہ یونین ہال میں ملک کی آزادی سے پہلے 1938 میں لگی محمد علی جناح کی تصویر کو ہٹانے کا بیان ایک بار پھر علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے دیا۔ اے ایم یو طلبہ رہنماؤں نے کہا پارلیمنٹ میں قانون بنوا کر اے ایم یو سمیت ملک کے مختلف مقامات سے جناح کی تصاویر کو ہٹوائے ستیش گوتم۔

علیگڑھ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم قانون بنوا کر جناح کی تصاویر ملک سے ہٹوائے

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 11:01 PM IST

ملک کی آزادی سے پہلے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے ذریعے دی گئی لائف ٹائم ممبرشپ کے بعد دیگر اہم شخصیات کے ساتھ تاریخی اے ایم یو طلبہ یونین ہال میں لگی محمد علی جناح کی تصویر کو ہٹانے کی بات ایک بار پھر علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے کی ہے۔

علیگڑھ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم قانون بنوا کر جناح کی تصاویر ملک سے ہٹوائے
اے ایم یو طلبہ اور طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے محمد علی جناح کی تصویر آزادی سے پہلے لگی ہوئی ہے، جناح کی تصویر تاریخ کا حصہ ہے۔ ستیش گوتم پارلیمنٹ میں قانون بنواکر اے ایم یو طلبہ یونین ہال میں لگی جناح کی تصویر کے ساتھ ملک کی دیگر مقامات سے بھی محمد علی جناح کی تصاویر ہٹوائے۔

واضح رہے اے ایم یو طلبہ یونین نے سب سے پہلے 1920 میں مہاتما گاندھی کو لائف ٹائم ممبرشپ دی تھی اس کے بعد مجاہد آزادی خان عبدالغفار خان کو 1934 میں، محمد علی جناح کو 1938 میں، جواہر لال نہرو کو 1948 میں اس طرح اب تک 25 سے زیادہ شخصیات کو اے ایم یو طلبہ یونین نے لائف ٹائم ممبرشپ دی ہیں جن کی تصاویر اے ایم یو کے تاریخی طلبہ یونین ہال میں لگی ہوئی ہیں۔

علی گڑھ بی جے پی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے کہا "بھسٹاچار ویرودھی سینا نے ایک میمورنڈم دیا گیا ہے اے ایم یو میں لگی جناح کی تصویر کو ہٹانے کے لئے۔

میری بھی ہمیشہ مانگ رہی ہے جناح کی تصویر کو ہٹانے کی، ابھی اے ایم یو کے جس ہال میں جناح کی تصویر لگی ہوئی ہے فی الحال اس کو بند کر دیا گیا ہے اس کے بعد بہت جلد ہی جناح کی تصویر کو ہٹانے کا کام کریں گے"۔

ستیش گوتم نے مزید کہا کہ یہ بات سچ ہے جس نے ملک کے ٹکڑے کیے وہ اس کو اس کی تصویر کو ملک میں لگانے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔

اے ایم یو طلبہ رہنما محمد فرحان زبیری نے خصوصی گفتگو میں بتایا ہم تو کہہ رہے ہیں آپ رکن پارلیمنٹ ہیں، پارلیمنٹ میں جائے قانون بنوائیں اور جناح کی تصویر ہٹوا دیں۔

ہمیں کوئی شوق نہیں ہے کسی ایسی چیز کو بڑھاوا دینے کا جس سے جھگڑا ہو لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر جھگڑا ہے کیوں ؟ جناح کی تصویر آزادی سے پہلے لگی ہوئی ہے آزادی کے بعد نہیں لگائی گئی ہے جناح کی تصویر ایک تاریخ کا حصہ ہے کیا ہمیں اپنی تاریخ کو بھلا دینا چاہیے ؟

فرحان زبیری نے مزید کہا اصل میں 2022 میں انتخابات آ رہے ہیں، بی جے پی کے پاس کوئی مدعہ نہیں ہے وہ ہمیشہ کی طرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو نشانہ بنارہی ہے اور ہندو مسلم کروانا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ علیگڑھ کے رکن پارلیمنٹ اس طرح کی ٹچچی حرکتیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو طلبہ رہنما نے علیگڑھ رکن پارلیمنٹ اور حکومت سے مانگا جواب

اے ایم یو طلبہ رہنما محمد زید شیروانی نے کہا اصل میں 2022 کاانتخابات آرہے ہیں تو اس لیے جناح زندہ ہو رہا ہے۔

ہمارے علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ ملک کے واحد ایسے رکن پارلیمنٹ ہیں جو لوگوں کو زندہ کرنے اور مارنے میں ماہر ہے۔
زید شیروانی نے مزید کہا رکن پارلیمنٹ صاحب آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، صدر جمہوریہ کے قلم سے ہوگا اگر وہ آرڈر پاس کر دیں تو ہم بھی تیار ہیں، ہم بھی ساتھ دیں گے، ممبئی سے بھی ہٹوائے اور جہاں جہاں بھی ملک سے جناح کی تصاویر ہٹنی ہے ہٹوائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.