ETV Bharat / state

علی گڑھ :عمران پرویز ایوارڈ سے سرفراز - علی گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر

عالمی شہرت کے حامل علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی سے بی ٹیک الیکٹریکل انجینئیرنگ (2020 بیچ ) پاس کرنے والے عمران پرویز کو ٹائفون ایچ آئی ایل ڈیزرٹیشن ایوارڈ 2021 سے سرفراز کیا گیا ہے۔

عمران پرویزایوارڈ سے سرفراز
عمران پرویزایوارڈ سے سرفراز
author img

By

Published : May 19, 2021, 6:54 PM IST

اے ایم یو کے ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے گزشتہ برس بی ٹیک کی تعلیم حاصل کرنے والے عمران پرویز کو سولر پی وی سسٹم مکسیمم پاور پوائنٹ ٹریکنگ تکنیک کا نادر تصور پیش کرنے کے لئے 'ٹائفون ایچ آئی ایل ڈیزرٹیشن ایوارڈ 2021' سے سرفراز کیا گیا اور بطور انعام دس ہزار روپے دیے گئے۔

عمران کے تحقیقی مقالے متعدد علمی و تحقیقی مجلوں میں شائع ہوئے ہیں۔

انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے استاد ڈاکٹر محمد طارق اور ڈاکٹر عادل سرور کی رہنمائی میں تحقیق کی۔ جبکہ بی ٹیک سال آخر کا پروجیکٹ محمد زید کی نگرانی میں مکمل کیا۔

عمران پرویز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پروفیسر پرویز مستجاب (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی) نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنا خوشی کی بات ہے کیونکہ اس سے حوصلہ بڑھتا ہے اور مزید بہتر کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔

الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے سربراہ پروفیسر سلمان حمید نے کہا کہ عمران کا کام بہتر ہے اور شعبہ کے انڈر گریجویٹ طلبہ مستند و معیاری رسائل میں اپنی تحقیق شائع کرا رہے ہیں جو نوجوان اساتذہ کی کاوشوں کے مرہون منت ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر محمد طارق (انچارج، ایچ آئی ایل لیب، ای ای ڈی) کی بھی ستائش کی جو طلبہ کی رہنمائی کر رہے ہیں جس کی بدولت وہ ہارڈ ویئر ان دا لوپ (ایچ آئی ایل) ٹیکنالوجی کا خاطر خواہ استعمال کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.