ETV Bharat / state

علی گڑھ:مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کا سنگ بنیاد مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے بدست

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 5:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ریاض کالونی کے علاقے میں ملک کے مشہور و معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے بدست مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کا سنگ بنیاد مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے بدست

ضلع علیگڑھ کے ریاض کالونی علاقے میں واقع نشاء کالونی کے آس پاس آباد نئی مسلم آبادی کے بچے بھی اب جلد ہی دینی اور جدید تعلیم اپنے ہی علاقے میں بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ ابھی تک اس علاقے میں کوئی بھی مدرسہ یا مسجد نہ ہونے کی وجہ سے بچے دینی تعلیم سے محروم تھے، لیکن اب علی گڑھ کے رہائشی ناظم محمد انعام بلند شہری نے اسی علاقہ میں ایک مدرسہ قائم کرنے کی شاندار پہل کرتے ہوئے دارالعلوم حسینیہ نام سے مدرسہ کا سنگ بنیاد مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے بدست عمل میں آیا۔

سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے امن اور اس مدرسے کی ترقی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں اور اپنے پیغام میں کہا کہ "مدارس اسلامیہ کے طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے روشناس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دارالعلوم حسینیہ علی گڑھ کے بانی محمد انعام نے بتایا کہ جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں اس علاقے میں کوئی بھی مسجد اور مدرسہ نہیں ہے۔جس کے لیے اللہ تعالی نے ہم سے مدرسے کا کام تو لے لیا ہے لیکن ابھی اس علاقے میں ایک مسجد کی بھی ضرورت ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہاں پر بھی اللہ تعالی جلد سے جلد ایک مسجد قائم فرمائے۔جمیعت علماء ضلع علی گڑھ کے صدر مولانا شاہ محمد قاسمی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نوجوان عالم دین جناب محمد انعام بلند شہری، جو اکثر اور بیشتر ملی، سماجی اور قومی کاموں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔انہوں نے فروغ اسلام کے لیے لیے ریاض کالونی علاقے نشاء کالونی کے قریب ایک مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کے نام سے قائم کی ۔جس کا سنگ بنیاد مشہور و معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے مبارک دست سے عمل میں آیا۔ ہم تمام حضرات اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی اس مدرسے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔جمعیت علماء ضلع علیگڑھ کے سیکرٹری قاری صغیر احمد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس مدرسے کی اہمیت دینی اعتبار سے بہت اہمیت ہے اور اس مدرسے کی بنیاد کا مقصد دین اور دنیا دونوں جہاں کی کامیابی میں ہے۔ اس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے دین اور دنیا دونوں جہانوں میں کامیاب رہیں۔سماجی کارکن افراہیم حسین نے کہا جیسا کہ اس علاقے میں کوئی بھی مسجد اور مدرسہ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقے کے بچے جدید اور دینی تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے تھے لیکن اب محمد انعام نے یہاں پر ایک مدرسہ قائم کرنے کی شاندار پہل کی ہے، جو قابل تعریف ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.