ETV Bharat / state

Aligarh Ex MLA on BJP Leader Nishit Sharma اے ایم یو پر مذہب تبدیلی کا الزام لگانے والے پر کارروائی کا مطالبہ - بی جے پی کے سابق ضلعی ترجمان ڈاکٹر نشیت شرما

بی جے پی کے سابق ضلع ترجمان ڈاکٹر نشیت شرما نے کچھ روز قبل علیگڑھ ایس ایس پی کو تحریر دے کر اے ایم یو پر طلبہ کا مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے خلاف سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اے ایم یو پر مذہب تبدیلی کا الزام لگانے والے پر کروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 7:47 PM IST

اے ایم یو پر مذہب تبدیلی کا الزام لگانے والے پر کروائی کا مطالبہ

علیگڑھ: علی گڑھ کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم اور بی جے پی کے سابق ضلع ترجمان ڈاکٹر نشیت شرما دنیا کا پہلا نمک حرام ہے جس نے اس تعلیمی ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جہاں سے اس نے تعلیم حاصل کی تھی۔ اگر دس برس قبل سوربھ خورانا کا اے ایم یو میں طالب علمی کے دوران مذہب تبدیل کیا گیا تھا تو اس وقت نشیت شرما نے شکایت کیوں نہیں کی اور نشیت شرما کے پاس اس بات کے لیے کیا ثبوت ہے۔

واضح رہے اے ایم یو کے ہی سابق طالب علم اور بی جے پی کے سابق ضلع ترجمان ڈاکٹر نشیت شرما نے اے ایم یو سے جانے والی اور آنے والی تبلیغی جماعت پر طلباء کا مذہب تبدیلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور ایس ایس پی کو تحریری طور پر شکایت کرکے تبلیغ جماعت کی سرگرمیوں کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ نشیت کا کہنا ہے کہ غازی آباد میں آٹھ جولائی کو مذہب تبدیلی ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا جس میں تین ملزمان میں سے ایک اہم ملزم جس کا نام عبداللہ ہے جس کا دس برس قبل تبلیغی جماعت نے اے ایم یو میں مذہب تبدیل کیا تھا، پہلے وہ سوربھ تھا۔ عبداللہ اے ایم یو سے بی ڈی ایس گریجویٹ ہے جو ہادی حسن ہاسٹل میں رہتا تھا۔

اے ایم یو پر غلط اور بے بنیاد طریقے سے مذہب تبدیلی کے الزام لگانے والے نشیت شرما پر کروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حاجی ضمیر اللہ نے کہا اے ایم یو میں ایک ہی کمرے میں ہندو اور مسلمان ایک ساتھ رہتے ہوئے عبادت کرتے ہیں اور تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اگر بھارت میں کسی کو ہندو مسلم بھائی چارہ دیکھنا ہے تو اے ایم یو میں آکر دیکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Sir Syed Memorial Lecture پدم بھوشن شیام سرن نے جی 20 سرسید یادگاری خطبہ پیش کیا

حاجی ضمیر اللہ نے نشیت کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نشیت میں ذرا سی بھی شرم باقی ہے تو اسے اپنی بی ڈی ایس کی ڈگری یونیورسٹی کو واپس کر دینی چاہیے جو انہوں نے اے ایم یو سے حاصل کی تھی۔ حاجی ضمیر اللہ نے اے ایم یو کو بدنام کرنے اور اس پر مذہب تبدیلی کے الزام عائد والے نشیت شرما پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.