ETV Bharat / state

Voter List Updates ووٹر لسٹ پر نظرثانی سے متعلق سیاسی پارٹیوں کے ساتھ علیگڑھ کے ڈی ایم کی میٹنگ

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 8:43 AM IST

علیگڑھ ضلع مجسٹریٹ نے علی گڑھ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں آئندہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا انتخابات کے پیش و نظر ووٹر لسٹ پر نظرثانی کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ Aligarh DM meeting with leaders of political parties

ڈی ایم کی میٹنگ
ڈی ایم کی میٹنگ

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے ضلع مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ نے کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں آئندہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا انتخابات کے پیش نظر ووٹر لسٹ پر نظرثانی سے متعلق علیگڑھ نے کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں آج سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں اپنے اپنے بوتھوں کی ووٹر لسٹ کو بہتر بنانے سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ Aligarh DM meeting with leaders of political parties

ڈی ایم کی میٹنگ

ضلع مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ نے میٹنگ سے متعلق بتایا کہ 9 نومبر 2022 سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ووٹر لسٹ میں نظر ثانی کا کام جاری ہے۔ بی ایل او کے ذریعے گھر گھر جا کر ووٹر لسٹ کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ وہ ووٹر جو یکم جنوری 2023 کو 18 سال کے ہو جائیں گے، ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ جن لوگوں کا انتقال ہو چکا ہے، جن لڑکیوں کی شادی ہو چکی ہے یا جو اپنا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ چلے گئے ہیں، ان کے نام ووٹر لسٹ سے نکالنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ ووٹر لسٹ کی انہی غلطیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے لیے چار مخصوص تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا کام بی ایل او تین طے شدہ تاریخوں پر کر چکے ہیں۔

ڈی ایم نے مزید بتایا آج سیاسی جماعتوں کا اجلاس اس لیے بلایا گیا تھا کیونکہ آنے والی تاریخ 4 دسمبر بروز اتوار ہے، جہاں سیاسی جماعتیں یہ یقینی بنائیں کہ جہاں ووٹر لسٹ میں ناموں کو صاف کرنے کے لیے شامل یا کاٹنا باقی رہ گیا ہے تو وہ وہاں اپنے متعلقہ بی ایل او سے ملیں اور ان کے دعوے اور اعتراضات حاصل کریں تاکہ ان کے ناموں کو شامل اور کٹوایا جا سکے۔ ووٹر لسٹ کو بہتر بنانے کے بعد 5 جنوری 2023 کو ووٹر لسٹ کی باقاعدہ اشاعت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سیلوا کماری جے نے علی گڑھ ڈی ایم کا چارج سنبھالا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.