ETV Bharat / state

Congress Protest Against Govt: علیگڑھ میں کانگریس کا احتجاج، حکومت کے خلاف نعرے بازی

ضلع علی گڑھ کلکٹریٹ کے قریب کانگریس پارٹی کی جانب سے لکھیم پور کھیری تشدد Lakhimpur Kheri Violence کے خلاف احتجاج کے دوران یوگی حکومت اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

علیگڑھ میں کانگریس کا احتجاج
علیگڑھ میں کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 20, 2021, 5:08 PM IST

اترپردیش کے لکھیم پور میں پیش آئے کسان سانحہ کے خلاف ضلع علی گڑھ کلکٹریٹ کے قریب کانگریس پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا جس میں لکھیم پور کھیری واقعہ کے تناظر میں وزیر مملکت اجے مشرا کا استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ Demand for Resignation of Ajay Mishra

علیگڑھ میں کانگریس کا احتجاج

کانگریس کے اس احتجاج میں وزیراعظم نریندرمودی اور اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

کانگریس کارکنان کا کہنا تھا کہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت ان پر پر گاڑی چڑھائی گی اس میں ملوث وزیر مملکت کے بیٹے کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

کانگریس پارٹی کے ہریانہ انچارج وویک بنسل نے کہا کہ 'لکھیم پور میں کسانوں کو کار سے روندا گیا جس کی جانچ بھی ہوئی، جانچ کے بعد ایس آئی ٹی ٹیم کا جو نتیجہ نکلا وہ یہ تھا کے ان لوگوں نے سازش کے تحت کسانوں کا قتل کیا ہے اور اس جرم میں وزیر مملکت اجے مشرا کے بیٹے کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے نیز مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو فوری طور پر برخاست کرے۔

کانگریس پارٹی کے ضلع صدر سنتوش کمار نے کہا کہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ سے استعفیٰ لیا جائے اور لکھیم پور کھیری معاملے میں ملوث سبھی کو جیل میں ڈالا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.