علیگڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع مسلم اکثریتی علاقہ شاہ جمال میں اسپتال کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے علی گڑھ چیریٹبل سوسائٹی کنے وقف 63 قبرستان کی زمین پر اسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Decision to build Hospital on Waqf Land
ضلع علی گڑھ شہر تھانہ دہلی گیٹ کا مسلم اکثریتی علاقہ شاہ جمال جہاں پر ایک بڑی تعداد غریبوں اور مزدوروں کی ہے۔ علاقے میں ایک بھی سرکاری یا کم قیمت کا اسپتال نہ ہونے سے مقامی لوگوں کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کو علاج کے لیے دور دراز کے سرکاری اسپتالوں میں جانا پڑتا ہے کیونکہ نجی اسپتالوں میں علاج کرانے کے لیے ان کے پاس رقم نہیں ہے۔ علاقے کے غریب اور مزدور طبقہ کی علاج سے متعلق پریشانیوں کو مدد نظر رکھتے ہوئے علی گڑھ چیریٹبل سوسائٹی نے شاہ جمال علاقہ میں پوکھر کی شکل میں موجود وقف 63 قبرستان کی زمین پر اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق علی گڑھ چیریٹبل سوسائٹی نے اسپتال کی تعمیر کے لئے تقریبا نو لاکھ عطیہ بھی کر دیا ہے لیکن 63 قبرستان کی خالی پڑی زمین پر کچھ مقامی لوگوں نے نہ جائز قبضہ کرلیا ہے جس کی شکایت تھانہ دہلی گیٹ میں کر دی گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے علی گڑھ انتظامیہ سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی وہ ناجائز قبضہ ہٹائیں گے جس کے بعد اسپتال کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔علی گڑھ چیریٹبل سوسائٹی کے سیکرٹری گلزار احمد نے بتایا شاہ جمال ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے جس میں خاصی آبادی غریبوں کی ہے۔ علاقے میں ایک بھی سرکاری اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو مفت یا کم قیمت کے علاج کے لئے دور دراز جانا پڑتا ہے۔
وقف 63 قبرستان کی زمین پر اسپتال کی تعمیر سے متعلق گلزار احمد نے بتایا شہر مفتی خالد حمید اور ان کی ٹیم نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے کہ اس خالی پڑی زمین میں ایک اسپتال تعمیر کیا جائے گا جس میں کم قیمت میں سبھی کا علاج اور دوائیاں دستیاب کروائی جائیں گی، جس طرح اوپر کوٹ جامع مسجد کے سامنے بند پڑے اسپتال کو کھلوا کر بیس روپئے میں ایک ہفتے کی دوا دی جاتی ہے اسی طرح یہاں پر بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جس میں کم قیمت میں میں علاج کے ساتھ دوائیاں مہیا کرائی جائیں گی۔امید ظاہر کرتے ہوئے گلزار نے کہا خالی پوکھر کی شکل میں زمین کے آس پاس کے کچھ مقامی لوگوں نے ناجائز قبضہ کرلیا ہے جس کی شکایت تھانہ دہلی گیٹ میں کر دی گئی ہے ہمیں انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ جلد اس ناجائز قبضے کو ہٹائیں گےجس کے بعد اسپتال کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔علی گڑھ چیریٹبل سوسائٹی کی جانب سے 9 لاکھ روپے عطیے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔