ETV Bharat / state

علی گڑھ میں 112 نئے کورونا کیسز

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں مزید 112 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس میں 42 پی اے سی کے جوان شامل ہیں۔

علیگڑھ میں 112 نئے کورونا کیسز
علیگڑھ میں 112 نئے کورونا کیسز
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 12:51 PM IST

ضلع علی گڑھ میں مسلسل تیزی سے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی حکومت اور انتظامیہ نے مساجد میں نماز، جانوروں کی خرید فروخت اور قربانی پر پابندی عائد کی ہے۔ وہیں دوسری جانب بازاروں میں ضرورت سے زیادہ بھیڑ اور ٹریفک جام کو نظر انداز کر رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی لاک ڈاؤن کے باوجود لوگوں کی آمد و رفت جاری رہی۔

لوگوں نے بھی احتیاطی تدابیر چھوڑ دی ہے جس کے سبب کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ شب اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور پرائیویٹ لیب سے 112 کورونا رپورٹ مثبت آئی جو اب تک دن کی سب سے زیادہ مثبت رپورٹز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.