ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha In Aligarh علی گڑھ انتظامیہ نے شاہ جمال عیدگاہ کا معائنہ کیا

علی گڑھ میں پولیس انتظامیہ کے ہمراہ ضلع افسران نے عیدالاضحی کی نماز کے حوالے سے علی گڑھ کی تاریخی شاہ جمال عیدگاہ اور اس کے اعتراف کا معائنہ کیا۔

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 5:22 PM IST

علی گڑھ انتظامیہ نے شاہ جمال عیدگاہ کا معائنہ کیا

علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ نے تاریخی شاہ جمال عیدگاہ میں ہونے والی عیدالاضحی کی نماز کے تمام انتظامات کا معائنہ کیا۔ عیدگاہ اور اس کے اعتراف میں صفائی، پینے کے پانی اور عیدالاضحی کے موقع پر ہونے والی جانوروں کی قربانیوں کے بھی انتظامات کا معائنہ کیا۔ علی گڑھ ایس ایس پی نے بھی عیدگاہ اور اس کے اعتراف میں ادا کی جانے والی نماز کے پیش نظر علاقے کا معائنہ کیا اور نماز کے دوران نمازیوں کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا۔ معائنے کے دوران انتظامیہ کے ساتھ شاہ جمال عیدگاہ کمیٹی کے زمہ دران اور مقامی لوگ بھی موجود رہے۔

واضح رہے کہ علی گڑھ کی تاریخی عیدگاہ تھانہ روراور علاقے میں ہے، جو ایک حساس علاقہ ہے جہاں پر زیادہ تر محلوں میں دونوں مذاہب کے لوگوں کی رہائش اور کاروبار ایک ساتھ ہیں۔ جہاں میئر انتخابات سے قبل قبرستان کی باؤنڈری وال کی تعمیر کے دوران بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے لیڈران کے درمیان لڑائی ہوئی تھی، جس کے بعد علاقے میں تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

عید گاہ اور اعتراف کا معائنہ کے بعد علی گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ روز قبل ہی مسلم رہنماؤں اور سماجی کارکنان کے ساتھ عیدالاضحی اور نماز کے پیش نظر ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر میں کیا گیا تھا اور آج علی گڑھ پولیس سمیت میونسپل کارپوریشن کی ٹیم تمام انتظامات کا معائنہ کرنے آئے ہیں۔ نماز کو پُر امن ماحول میں ادا کیا جائے اور عید کے تہوار کو خوشی کے ساتھ منایا جائے یہی ہماری کوشش ہے۔ علاقے کی مساجد میں نماز کے وقت الگ الگ رکھے گئے ہیں تاکہ بآسانی نماز ادا کی جا سکے۔

علی گڑھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے بتایا کہ عیدالاضحی کی نماز کے پیش نظر تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، ایل آئی یو اور مقامی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ اور سماج دشمن عناصر پر قابو پانے کے لئے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ عیدگاہ کے معائنہ کے دوران ضلع افسر کے ساتھ اے ڈی ایم سٹی، ایس ایس پی، ایس پی سٹی سمیت اعلیٰ حکام اور عیدگاہ کمیٹی کے زمہ دران موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid al-Adha Guideline In Gujarat گجرات میں قربانی کے بعد جانوروں کی باقیات سرعام پھینکنے پر پابندی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.