ETV Bharat / state

Aligarh Says 'no' to Dharam Sansad: علی گڑھ میں دھرم سنسد کی اجازت نہیں

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 9:34 AM IST

ہریدوار کے بعد ضلع علیگڑھ میں دو روزہ، 22 سے 23 جنوری کو ہونے والی دھرم سنسد کو کورونا وبا کے بڑھتے کیسز اور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے سبب ملتوی کر دیا گیا ہے. دھرم سنسد کو ملتوی کرنے کی وجہ دھرم سنسد کی کور کمیٹی کے دو ارکان کی قید بھی بتائی جا رہی ہے۔ Aligarh Says 'no' to Dharam Sansad

علی گڑھ میں دھرم سنسد کی اجازت نہیں
علی گڑھ میں دھرم سنسد کی اجازت نہیں

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں 22 تا 23 جنوری کو ہونے والی دھرم سنسد اب نہیں ہوگی۔ اس دھرم سنسد کا اہتمام نیرنجنی اکھاڑے کی مہامنڈلیشور، سادھوی اناپورنا کر رہی تھی۔

علی گڑھ میں دھرم سنسد کی اجازت نہیں
ہریدوار کے بعد ضلع علیگڑھ میں دو روزہ، 22 سے 23 جنوری کو ہونے والی دھرم سنسد کو کورونا وبا کے بڑھتے کیسز اور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے سبب ملتوی کر دیا گیا ہے. دھرم سنسد کو ملتوی کرنے کی وجہ دھرم سنسد کی کور کمیٹی کے دو ارکان کی قید بھی بتائی جا رہی ہے۔سادھوی اناپورنا بھارتی نے بتایا کی دھرم سنسد کو روکا نہیں گیا، اسے ملتوی کر دیا گیا ہے. دھرم سنسد کی آئندہ تاریخ کا اعلان 23 جنوری کو ہونے والی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریاست اتراکھنڈ کے ہریدوار میں دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا. اس ویڈیو میں کچھ سنتوں نے اشتعال انگیز تقاریر کی تھی۔ہریدوار کے بعد علی گڑھ میں دھرم سنسد کا انعقاد کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی ضلع علی گڑھ میں بھی سیاسی ماحول گرما گیا تھا. علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ رہنماؤں سمیت دیگر مسلم رہنما بھی اس کی مخالفت کر رہے تھے۔سادھوی اناپورنا بھارتی نے مزید بتایا دھرم سنسد کی کور کمیٹی نے بھی احتجاج کو ختم کرنے پر زور دیا تھا، جو جتیندر نارائن سنگھ تیاگی اور نرسنگھ نند گری مہاراج کی گرفتاری کے خلاف احتجاج چل رہا تھا. کمیٹی کے کنوینر سوامی آنند سوروپ مہاراج نے مہامنڈلیشور اناپورنا بھارتی پر زور دیا کہ وہ احتجاج ختم کردیں اور کہا کہ بھوک ہڑتال کرکے لڑائی نہیں لڑی جائے گی یہ مذہبی جنگ ہے، جنگ جنگی پالیسی سے لڑی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Dharma Sansad Hate Speech Case: نفرت انگیز تقریر معاملے میں جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کی ضمانت مسترد

اس معاملے میں اے ڈی ایم سٹی، راکیش کمار پٹیل نے بتایا کہ ہم مستقل دھرم سنسد کور کمیٹی کے اراکین سے رابطے میں تھے، کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اسمبلی انتخابات کے مدنظر علی گڑھ میں ہونے والی دھرم سنسد کو ملتوی کر دیا گیا ہے. ہمنے ان سے اپیل کی کہ اس طرح کے پروگرام فی الحال نہ کرے آگے کبھی بھی کر سکتے ہیں، تو ان لوگوں نے کمیٹی میں بات چیت کر کے دھرم سنسد کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.