ETV Bharat / state

علی گڑھ: 21 سالہ خاتون سسرال سے لاپتہ - اترپردیش ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے جمال پور کی رہائشی کوثر جہاں کے مطابق ان کی 21 سالہ بیٹی سمبل اپنے سسرال سے 11 تاریخ سے لاپتہ ہے۔ جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

21 سالہ سمبل سسرال سے لاپتہ
21 سالہ سمبل سسرال سے لاپتہ
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 6:53 PM IST

لاپتہ سمبل کی والدہ کوثر جہاں کے مطابق ان کی 21 سالہ سمبل کو سسرال والوں نے ہی غائب کر دیا ہے۔ کیونکہ گزشتہ تین سالوں سے وہ سمبل سے کسی کو بھی ملنے نہیں دیا کرتے تھے۔ اور پریشان بھی کرتے تھے۔ جہیز کو لے کر اکثر لڑائی ہوتی تھی۔

کوثر جہاں کا کہنا ہے کہ سمبل کہاں ہے؟ زندہ بھی ہے یا سسرال والوں نے ان کو مار دیا ہے۔ کچھ پتہ نہیں ہے۔ اسی سے متعلق شکایت لے کر سمبل کی والدہ، بہن، بھائی سمیت دیگر رشتہ دار علی گڑھ ایس ایس پی دفتر پہنچے۔

21 سالہ سمبل سسرال سے لاپتہ

سمبل کی والدہ کوثر جہاں کے مطابق سمبل کی شادی تین سال قبل جمال پور کے رہائشی صابر سے ہوئی تھی ۔تاہم شادی کے بعد سے ہی سمبل کے سسرال والے کسی کو بھی سمبل سے نہیں ملنے دیا کرتے تھے اور اس کو پریشان کرتے تھے۔

کوثر جہاں کا کہنا ہے کہ ہم ایس ایس پی کے دفتر آئے ہیں۔ میری 21 سالہ لڑکی سمبل 11 تاریخ سے سسرال سے غائب ہے۔جس کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ یہ بھی نہیں پتہ کہ سسرال والوں نے کیا کیا۔ اور کیا نہیں کیا۔ سسرال والے آکر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پریشان کر رہے ہیں۔ مجھے مارتے ہیں اور کہتے ہیں ہم تمہارے چھوٹے لڑکوں کو بھی مار دینگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کچھ روز قبل پتہ چلا کہ ہماری بیٹی کو اس کے سسرال والے مارتے ہیں۔ جہیز کے لئے وہ کسی کو بھی ملنے نہیں دیا کرتے تھے۔اور اگر ہم لوگ جاتے تھے تو کہتے تھے کہ یہاں کوئی سمبل نہیں رہتی۔میں بہت پریشان ہوں اس لئے آپ لوگوں سے اور ایس ایس پی سے درخواست ہے کہ مجھے میری بیٹی چاہیے۔ جب تک مجھے میری بیٹی نہیں مل جاتی، میں یہاں سے نہیں جاؤں گی۔ میری دو بیٹیاں اور ایک بچہ ہے۔ میں اکیلی گھر میں رہتی ہوں۔ میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔

لاپتہ سمبل کی ممانی نے بتایا جب دو سال قبل جب سمبل سے ملنے اس کے سسرال گئی تو سسرال والوں نے کہا یہاں کوئی سمبل نہیں رہتی۔ اور اب اس کو غائب کر کے سسرال والے ہمارے گھر زبردستی گھس کر ہم کو دھمکی دیتے ہیں کہ اگر چار روز کے اندر لڑکی نہیں ملی تو ہم تم کو مار دیں گے۔اسی لئے ہم لوگ یہاں ایس ایس پی سے ملنے آئے ہیں۔ جب تک ایس ایس پی سے ہمیں انصاف نہیں ملتا ہم لوگ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

سماجی کارکن ابراہیم نے بتایا یہاں پر ایس ایس پی سے ملنے ان کے دفتر آئے ہیں۔کیوں کہ جمال پور علاقے کی رہائشی کوثر جہاں کی بیٹی کچھ روز سے سسرال سے لاپتہ ہے۔

کوثر جہاں غریب گھر سے تعلق رکھتی ہیں۔ اور بہت پریشان ہیں۔ نہ تو ان کی لاپتہ بیٹی کا کوئی پتہ چل پا رہا ہے اور نہ ہی تھانے پر ان کی کوئی سنوائی ہوئی، قانونی طور پر ان کی ابھی تک کوئی مدد نہیں ہو پا رہی ہے۔

اسی لیے سماجی کارکنان اور خواتین یہاں پر ان کی حمایت میں ایس ایس پی دفتر آئے ہوئے ہیں تاکہ ایف آئی آر درج ہو اور ان کو انصاف ملے۔سمبل کے لاپتہ ہونے کی تحریر علی گڑھ ایس ایس پی دفتر میں دے دی گئی ہے۔ فی الحال انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن اطلاع کے مطابق سمبل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ لاپتہ سمبل کی والدہ کے مطابق گیارہ جون سے سمبل سسرال سے لاپتہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.