میرٹھ :ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی حضرت علی رضی اللہ تعالٰی کی یوم ولادت کے موقع پر علی ڈے تقریبات کا اہتمام کیا گیا.اس موقع پر حضرت علی کے پیغامات کو عام کرتے ہوئے ان کے بتائے راستوں پر چلنے کا عہد کیا گیا۔
میرٹھ میں بھی حضرت علی علیہ السلام کی یوم ولادت کے سلسلہ میں آج شہر میں زیدی نگر سوسائٹی کے گیٹ پر جشن علی مناتے ہوئے کیک کاٹ کر علی ڈے منایا گیا.
اس موقع پر خورشید زیدی نے کہاکہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے انسانیت کو زندہ رکھنے کے پیغام پر عمل کرنے کی بات کہی گئی۔ اس کے علاوہ لوگوں کے درمیان کیک اور مشروبات بھی تقسیم کی گئی۔ خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے حضرت علی کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے تھی اور آج کے ماحول میں جس طرح سے آپسی پیار محبت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔اسے میں حضرت علی کے پیغام کی بدولت امن و امان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
اان کا کہنا ہے کہ ن کو ختم کرنے کی بات کہی گئی تاکہ انسانیت کو زندہ رکھا جا سکے اور اپنے ملک میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کے ساتھ ہی ملک سے منافرت کے ماحول کو ختم کیا جا سکے.
یہ بھی پڑھیں:Desecration Of Holy Quran In Sweden سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر جمیعت علماء ہند اور امام سنگٹھن کا ردعمل
انہوں نے کہاکہ میرٹھ میں حضرت علی علیہ السلام کی یوم پیدائش کے موقع پر جشن علی منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کے پیغامات کو عام کیا جائے کیونکہ علی کا پیغام کسی ایک فرقہ یا قوم کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہے۔