ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں شہریوں کوسنہری تحفہ

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 1:01 PM IST

اترپردیش کے ضلع علیگڑھ مونسپل کارپوریشن نے لاک ڈاؤن میں شہریوں کو ایک سنہری تحفہ دیا۔

گھر بیٹھے واٹس ایپ سے اشیائے ضروریہ حاصل کریں

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے ایک خاص واٹس ایپ سروس شروع کی ہے جس سے صارفین گھر بیٹھے ضروری سامان اور دوائیاں آرڈر کرکے حاصل کرسکتے۔

ضلع علی گڑھ میں ضروری سامان سبزیاں کی خریداری کا وقت صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک مقرر ہے۔ علی گڑھ کے خاص بازاروں میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ مقرر وقت میں خاصی تعداد میں عوام خرید و فروخت میں مصروف رہتیہے جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سوشل ڈسٹنس کا خیال عوام کو نہیں رہتا۔

جس کے مدنظر علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے ایک خاص واٹس ایپ سروس شروع کی ہے جس سے ضروری سامان اور دوائیاں گھر بیٹھ کے آرڈر کی جاسکتی ہیں۔

سٹی کمشنر ستیہ پرکاش پٹیل نے کہا کہ موجودہ لاک ڈاؤن میں علی گڑھ اسمارٹ سٹی کے تحت ہر روز شہریوں کے لیے جدید کوششیں کر رہا ہے۔

اس کے پہلے مرحلے میں شہر کے تمام گروسری اسٹورز کو شامل کیا گیا تھا اور اب اس میں میڈیکل اسٹورز، سبزیوں، پھل وغیرہ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔

ستیہ پرکاش نے مزید بتایا ضلع کی دوائیوں، سبزیوں، پھل وغیرہ کے دکاندار واٹس ایپ پر پیغام بھیج کر اپنے آپ کو اس میں شامل بھی کرسکتے ہیں۔

گھر بیٹھے ضروری سامان 7009183954 اور دوائیاں 9105053427 ان نمبرات پر آرڈر کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

اب عوام کو بازاروں میں جاکر بھیڑ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔کورونا کے انفیکشن کی روک تھام اور معاشرتی فاصلہ کی بحالی کو برقرار رکھنے کے لیے بے حد مفید ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.