ETV Bharat / state

تیج بہادر کی عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے مودی کو نوٹس جاری کیا - نوٹس

وزیراعظم نریندر مودی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے، وزیراعظم کو 21 اگست تک کورٹ میں اس نوٹس کا جواب داخل کرنا ہے۔

تیج بہادر
author img

By

Published : Jul 19, 2019, 8:10 PM IST

جسٹس ایم کے گپتا نے بی ایس ایف سے معطل کیے گئے سپاہی تیج بہادر یادو کی انتخابی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے منتخب رکن پارلیمان نریندر مودی کو یہ نوٹس جاری کیا ہے۔

تیج بہادر کی جانب سے سینیئر وکیل شیلیندر نے بحث کی، عرضی گزار کا کہنا تھا کہ اس کے پرچۂ نامزدگی کو غلط تفصیلات دینے کے نام پر الیکشن کمیشن نے رد کردیا تھا لیکن اس کے ساتھ ہی انھیں جواب داخل کرنے کا وقت بھی نہیں دیا گیا۔ جب کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق انھیں اس معاملے میں جواب دینے کے لیے 24 گھنٹے وقت دیا جانا چاہیے تھا۔

تیج بہادر نے الزام عائد کیا کہ 'الیکشن کمیشن کے افسران نے سیاسی دباؤ میں آکر فیصلہ کیا تھا'۔

ساتھ ہی کورٹ نے اس نوٹس کو اخبار میں جاری کرنے کا حکم دیا ہے، اس معاملے پر اگلی سماعت 21 اگست کو ہوگی۔

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.