گزشتہ روز یوپی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمان اسدالدین اویسی پر ہوئے جان لیوا حملے Akhtar Iman meets Governor of Bihar کے حوالے سے آج بہار مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات Akhtar Iman Meets Governor of Bihar کی اور ایک میمورنڈم سونپا۔
اخترالایمان نے میمورنڈم کے ذریعے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے گرفتار ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
گورنر سے ملاقات کے بعد اخترالایمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسدالدین اویسی ملک کے ایک باوقار رکن پارلیمان ہے، اتر پردیش میں ان پر حملہ ہونا ظاہر کرتا ہے کہ وہاں لا اینڈ آرڈر کی کیا حالت ہے، وہاں کی عوام کس طرح محفوظ ہے۔
مزید پڑھیں:
یوگی حکومت کے اقتدار میں جرائم پیشوں کے حوصلے کس قدر بلند ہیں یہ آئے روز ہونے والے حملے بیاں کرتے ہیں۔ اخترالایمان نے کہا کہ جن لوگوں کے ناپاک منصوبے ہیں ہم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یوپی میں اور بھی مضبوطی کے ساتھ ہم انتخاب میں اتر رہے ہیں، عوام سب دیکھ رہی ہے۔