ETV Bharat / state

BJP will be ousted from power بی جے پی کی 2024 میں وداعی ہوجائے گی، اکھلیش - اترپردیش ملک کا سب سے بڑا صوبہ

اکھلیش نے کہا کہ اترپردیش ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں پر 80لوک سبھا کی سیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ عوام ہی بی جے ی کو سال 2024 میں اقتدار سے باہر کریں گے۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:46 PM IST

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ سال 2024 میں اقتدار میں آئی بی جے پی سال 2024 میں وداع ہوجائے گی۔

ممبئی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لئے جانے سے پہلے اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے جمعرات کو کہا کہ سال 2014 میں جس طرح بی جے پی اقتدار میں آئی تھی سال 2024 میں ٹھیک اسی طرح اقتدار سے بے دخل ہوجائے گی۔آج ملک کے جو حالات ہوگئے ہیں اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بی جے پی سال 2024 میں اقتدار سے ہر حال میں باہر ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں پر 80لوک سبھا کی سیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ عوام ہی بی جے ی کو سال 2024 میں اقتدار سے باہر کریں گے۔ ممبئی میں ہونے والی میٹنگ کے سلسلے میں کہا کہ لگاتار'انڈیا'اتحاد کی میٹنگ ہورہی ہے۔ پہلی میٹنگ پٹنہ پھر بنگلورو میں ہوئی اور آج سے ممبئی میں یہ میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ پورے ملک کی عوام کو بھروسہ ہے۔ یہ اتحاد تیار ہوگا۔ بی جے پی ملک سے باہر جائے گی۔ ان کی حکومت نے دھوکہ دیا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ رکشا بندھ کے موقع پر آج آپ سبھی کو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔ دنیا میں ایک ہی بھارت ملک ہے جہاں پر رکشا بندھ کا تیوہار دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ آج کے دن ہم سبھی پر عزم ہیں کہ ہماری بہنیں محفوظ رہیں یہ ہمارا عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا اتحاد نے بی جے پی کو ہرانے کے لئے کسی کمر، اکھلیش

نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک کے ذریعہ دئیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برجیش پاٹھک عہدے کے لائق نہیں تھے۔ جس عہدے پر وہ بیٹھے ہیں انہیں اس کا احترام کرنا پڑے گا۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ محکمہ صحت کو بہتر کریں۔ یہ ذمہ داری حکومت کی ان کی ہے۔ وہ اپنا محکمہ چھوڑ کر ہر ایک بیماری دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ہی محکمے کو بیمار کردیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.