ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت نے صرف لاقانونیت کو فروغ دیا ہے: اکھلیش

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 10:44 PM IST

سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ضلع باگپت میں قرض میں ڈوبے کسان کی خودکشی تکلیف دہ ہے۔ بی جے پی اقتدار میں کسانوں کی ایسی حالت حکومت کے سبھی جھوٹوں کا پردہ فاش کررہی ہے۔ آخر ریاست کا کسان کب تک یہ سب برداشت کرے گا۔

اکھلیش
اکھلیش

سماجو ادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش میں اب تک کے اپنے میعادکار میں صرف لاقانونیت اور بدنظمی پھیلانے کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس کا عمل اور فطرت فسادی قسم کا ہے۔ نفرت پھیلانے کے ساتھ سماج کو تقسیم کرنے والوں کو بی جے پی کی پشت پناہی حاصل ہے۔

اکھلیش نے کہا کہ رام راج کا دعوی کرنے والی بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت کسانوں کو گاڑیوں سے کچلنے کا کام کر رہی ہے۔ اناؤ میں زمین پر قبضہ ہوجانے سے پریشان کسان کو اس حکومت میں انصاف نہیں ملا تو یہ کسان لکھنؤ میں ودھان بھون کے سامنے خود کشی کرنے پر مجبور ہوئے۔ سماجو ادی حکومت میں ودھان بھون کے سامنے لوک بھون اس لئے بنوایا تھا تاکہ وہ انصاف کی مندر بنے لیکن وزیر اعلی نے وہاں بیٹھ کر سبھی جمہوری اور آئینی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع باگپت میں قرض میں ڈوبے کسان کی خودکشی تکلیف دہ ہے۔ بی جے پی اقتدار میں کسانوں کی ایسی حالت حکومت کے سبھی جھوٹوں کا پردہ فاش کررہی ہے۔ آخر ریاست کا کسان کب تک یہ سب برداشت کرے گا۔ بی جے پی حکومت عوام کی کتنی خیر خواہ اور غریبوں کی کتنی ہمدرد ہے اس کا تازہ نمونہ یہ ہے کہ غریب کو مفت اناج دینے کی اسکیم پر تالا لگا دیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.