ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Promises: سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی تو 300 یونٹ بجلی مفت، اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو Samajwadi Party Chief Akhilesh Yadav نے نئے سال کے موقع پر انتخابی وعدوں کا پٹارا کھولتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے پر ریاست کے باشندوں کو 300 یونٹ بجلی مفت میں فراہم کی جائے گی۔

AKHILESH YADAV
AKHILESH YADAV
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 7:57 PM IST

اکھلیش یادو نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Polls 2022 کے بعد جب سماجوادی پارٹی اقتدار میں واپسی کرے گی تو 300 یونٹ گھریلو بجلی مفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کسانوں کو بھی سینچائی کے لیے پہلے کی طرح مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

اکھیلیش یادو نے مزید کہا کہ سال 2022 میں ہونے والی تبدیلی کا یہ پہلا عزم ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مفت بجلی کی ہی طرح سماجوادی پارٹی ایک ایک کر کے اپنے انتخابی وعدے آنے والے دنوں میں اعلان کرے گی۔

اکھلیش نے کہا کہ ایس پی کے قول و فعل میں کوئی تفاوت نہیں ہے جو کہتی ہے وہ کرتی ہے اور یہ بات سبھی جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی کے انتخابی منشور کا یہ پہلا انتخابی وعدہ ہے۔ آگے جیسے جیسے انتخابات کی طرف بڑھتے جائیں گے ویسے ویسے دیگر وعدوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.