ETV Bharat / state

Farmers Issues بی جے پی حکومت نے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے: اکھلیش

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 7:15 AM IST

مرکز کی مودی حکومت پر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما اکثر وبیشتر مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کی ابتر حالت اور دیگر امور پر نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں۔ Farmers Issues

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنو: سماجو ادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ یادو نے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا جھوٹا وعدہ کیا۔ مہنگائی بڑھ گئی۔ کسانوں کی آمدنی میں کمی آئی۔ لکھیم پور کبھی گنے اور مٹھائی کے لیے جانا جاتا تھا۔ کسانوں کو کار سے روندا گیا۔ لکھیم پور میں کسانوں کا قتل کیا گیا۔ بی جے پی حکومت میں کسانوں کو انصاف نہیں ملا۔ بی جے پی نے کسانوں اور نوجوانوں کو برباد کر دیا ہے۔ پچھڑوں دلتوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے بی جے پی لیڈروں کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ چاہے وہ کتنی ہی غنڈہ گردی کریں، کوئی بھی جرم کریں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ مہنگائی، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ ہر طبقہ فکر مند ہے۔ بی جے پی حکومت نے تعلیم سے لے کر صحت تک سب کچھ برباد کر دیا ہے۔ نیتی آیوگ کے اعداد و شمار میں یوپی ہر لحاظ سے پیچھے ہے۔ بی جے پی حکومت نے بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔ بی جے پی لیڈر خود ٹفن کھا رہے ہیں۔ بچوں کو کتابیں، جوتے، موزے نہیں مل رہے۔ تعلیم برباد ہو چکی ہیں۔

پارٹی کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کا ٹرپل انجن آپس میں ٹکرا رہا ہے۔ انتظامیہ اور بی جے پی لیڈر عوام کو پریشان کر رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت مجرموں کو بچا رہی ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پولیس کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں۔ جن پر کاروائی ہونی چاہئے وہ فرار ہیں۔عوام بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کو تیار ہیں۔سال 2024 میںبی جے پی کا صفایا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے تربیتی کیمپ جاری رہیں گے۔ پارٹی کی کوشش ہے کہ رہنما اور کارکن مل کر عوام کے مسائل پر بات کریں اور انہیں اٹھائیں ۔ لکھیم پور تربیتی کیمپ میں آج 5 ہزار سے زیادہ کارکن موجود تھے، جس میں اروند سنگھ گوپ، رام اچل راج بھر، مٹھائی لال بھارتی، سدھیر پنوار، راجیو نگم وغیرہ شامل تھے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی نے دیا کسانوں کو دھوکہ:اکھلیش

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.