ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Criticizes BJP: رامپور میں اکھیلیس یادو کا بی جے پی پر تنقید - Uttar Pradesh Assembly elections 2022

اکھیلیش یادو نے آج رامپور میں حکمراں جماعت اور اس کے رہنماؤں کو اپنی تنقید کا نشانہ Akhilesh Yadav Criticizes BJP بناتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کا چھوٹا رہنماء چھوٹا جھوٹ بولتا ہے، اس سے بڑا، بڑا جھوٹ اور سب سے بڑا جو ہے وہ سب سے بڑا جھوٹ بولتا ہے۔ اس لئے اب بی جے پی کا مطلب بھارتی جھوٹی پارٹی ہو گیا ہے۔

رامپور میں اکھیلیس یادو کا بی جے پی پر تنقید

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 9:53 PM IST

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو رامپور کے بلاسپور اسمبلی حلقہ میں عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے Akhilesh Yadav's rally in Rampur کہا کہ بی جے پی جھوٹ بولنے والی پارٹی ہے۔ بی جے پی کا مطلب بھارتی جھوٹی پارٹی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو آج اپنا وجے رتھ لیکر رامپور ضلع کے پانچوں اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا، سب سے پہلے وہ اپنے ہیلی کاپٹر سے شاہ آباد اترے جہاں انہوں نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار وجے سنگھ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وہ بلاسپور اسمبلی حلقہ کے کیمری پہنچے جہاں انہوں نے سماجوادی پارٹی کی ایک بڑی ریلی Akhilesh Yadav's rally in Rampur کو خطاب کیا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ کسان تحریک کے دوران بلاسپور کے متعدد کسانوں نے اپنی جانیں گوائیں ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست ہماری حکومت قائم ہوگی تو یہاں کے کسان بی جے پی کے لوگوں سے بدلا لیں گے۔

ویڈیو

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر نے حکمراں جماعت اور اس کے رہنماؤں کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ Akhilesh Yadav Criticizes BJP بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا چھوٹا رہنماء چھوٹا جھوٹ بولتا ہے، اس سے بڑا، بڑا جھوٹ اور سب سے بڑا جو ہے وہ سب سے بڑا جھوٹ بولتا ہے۔ اس لئے اب بی جے پی کا مطلب بھارتی جھوٹی پارٹی ہو گیا ہے۔

سیتاپور جیل میں قید اعظم خاں کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اعظم خاں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساکر جیل بھیجا گیا ہے۔ وہ جلد ہی جیل سے باہر آئیں گے۔

اکھلیش یادو نے اپنے منشور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جب سماجوادی پارٹی کی حکومت بنے گی تو 300 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی اور نوجوانوں کے لئے روزگار بحال کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

اس کے بعد وہ رامپور شہر اسمبلی اور سوار ٹانڈہ اسمبلی کے لئے روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ سابق ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم سمیت بڑی تعداد میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

واضح رہے کہ رامپور میں دوسرے مرحلے کے تحت 14 فروری کو ووٹنگ Uttar Pradesh Assembly elections 2022 ہونا ہے۔ 12 فروری شام پانچ بجے تک انتخابی تشہیر پر روک لگ جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.