ETV Bharat / state

'سماج وادی پارٹی کسانوں کی آواز دبنے نہیں دے گی' - پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا مزدور قانون

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران تمام اضلاع میں کورونا کی گائیڈلائن پرعمل کرتے ہوئے آج ان بلوں کے خلاف احتجاج درج کرائیں گے۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران تمام اضلاع میں کورونا کی گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے آج زرعی بلوں کے خلاف احتجاج درج کرائیں گے۔

اس موقع پر اکھلیش یادو نے زرعی قانون اور مزدور اصلاحات قانون کو لے کر مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کے مفادات کو نظرانداز کرنے والا جو زرعی قانون لایا گیا ہے، اس سے کسان اپنی زمین کے مالک ہونے کے بجائے مزدور بن کر رہ جائیں گے، اس کی وجہ سے زرعی پیداواری، منڈی کا خاتمہ اور بل میں کم سے کم سپورٹ قیمت کو یقینی نہیں بنایا جارہا ہے جس سے کسان اپنی فصل کو غیر مناسب قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کی آواز دبنے نہیں دے گی،پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے مزدور قانون مزدوروں کو کافی متاثر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک 100 ملازمین والے صنعت کاروں کو بھی بغیر سرکاری اجازت کے ملازمت سے نکالنے کا اختیار نہیں تھا، تاہم نیا قانون 300 ملازمین والے صنعت کاروں کو جب چاہے ملازمت سے بے دخل کرنے کا اختیار دے رہا ہے، اس سے مزدوروں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ جائے گا اور وہ اپنا جائز مطالبہ نہیں اٹھاسکیں گے، وہ صنعتکاروں کے غلام بند مزدور بن کر رہ جائیں گے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران تمام اضلاع میں کورونا کی گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے 25 ستمبر کو ان بلوں کے خلاف احتجاج درج کرائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی زراعت اور مزدور قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلعی مجسٹریٹ کے ذریعے گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.